دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، جنرل باقری
حجت الاسلام شیخ بشوی نے نجف اشرف میں لجنہ سید الاوصیاء سکردو کی طرف سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس میں پتھر سے در پیدا کرنے کا ہنر موجود ہے۔
/ نجف الاشرف میں پیغمبرِ اکرم صلی الله علیه وآله وسلّم کی رحلت کی مناسبت سے لجنہ انصار المہدی نجف الاشرف کی طرف سے حسینیه صادقین میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئی، جس سے حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے خطاب کیا۔
اج رہبر انقلاب کی حمایت منت سمجھ چڑھا کر نہیں بلکہ ذمہ داری سمجھ کر ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ہم اپنی ذمہ داری کو ادا کریں گے تو بہت سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔جو شرائط زمان کے تحت اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں وہ تاریخ کے کوڑا دان کا حصہ بن جاتا ہے۔قرآن مجید میں سبقت کی بات ہوئی ہے۔
علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی نے انٹرنیشنل سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ و سلم کانفرنس سے خطاب کرتے کہاکہ آج ہمیں تنگ نظری اور فرقہ واریت کے خول سے کر نکل کر امت سازی کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ علمی اور فکری بنیادوں پر عالمی نظم و نسق میں کردار ادا کرسکیں ۔ماحولیات اور وبائی امراض میں شجرکاری کی اہمیت واضح ہے اسلامی نقطۂ نظر سے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا ذمہ دار ریاست اور عوام دونوں ہیں۔
جامعہ کراچی کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جواد ہاشمی نے کہا کہ عقیدہ توحید میں انحراف سے اخروی خسارے کے علاوہ انسان دنیوی خسارے سے بھی دوچار ہو جاتا ہے،قرآن مجید میں گزشتہ اقوام کی ناکامیوں کے اہم ترین اسباب کے بیان کے دوران اللہ نے بارہا ان کے اعتقادی انحرافات کا تذکرہ فرمایا ہے، کیونکہ انسانی طرز زندگی کا تعین عقیدے اور افکار کی بنیاد پر ہوتا ہے لہذا جب عقیدے میں بگاڑ اور خرابی پیدا ہو جائے تو عملی زندگی میں بھی خود بخود خرابی پیدا ہو جاتی ہے،لہذا یہ بات واضح ہے کہ قرآنی طرز زندگی کی بنیاد صحیح عقائد پر استوار ہے۔