امام زمان علیہ السلام

28مارس
حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا لہ الفداء سے اس وقت ملاقات ممکن ہے جب امام علیہ السلام خود چاہیں،علامہ علی اصغر سیفی

حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا لہ الفداء سے اس وقت ملاقات ممکن ہے جب امام علیہ السلام خود چاہیں،علامہ علی اصغر سیفی

محقق مہدویت حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے کہاکہ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا لہ الفداء سے اس وقت ملاقات ممکن ہے جب امام علیہ السلام خود چاہیں اور کسی شخص یا فقیہ سے ملاقات کرنے میں آپ خود مصلحت جانیں۔ اس کے علاوہ کوئی دوسری صورت ممکن نہیں ہے۔اب یہ کہ کوئی شخص جب چاہے، جہاں چاہے امام علیہ السلام کی ملاقات کو جائے اور جو شخص امام علیہ السلام سے اس طرح کی ملاقات کا دعویٰ کرتا ہے وہ کذاب اور جھوٹا ہے۔

28فوریه
امامت و ولایت کا دفاع کرنا زینب کبری (س) کا خصوصی اور اہم مشن تھا، حجت الاسلام علی رضا پناہیان

امامت و ولایت کا دفاع کرنا زینب کبری (س) کا خصوصی اور اہم مشن تھا، حجت الاسلام علی رضا پناہیان

حجت الاسلام و المسلمین علی رضا پناہیان نے کل رات حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں وفات ام المصائب حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب اس بزرگ خاتون کے حرم مطہر پر دشمن کی مجرمانہ اور بزدلانہ کارروائیوں کی خبر پھیل گئی تو پوری دنیا سے مختلف قومیتوں اور زبانوں کے مسلمان تیار ہوگئےاور اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس مقدس مقام کا دفاع کیا۔