امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی

03ژانویه
شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے ستم دیدہ اقوام میں جدوجہد اور استعمار ستیزی کے جذبہ کو مزید فروغ دیا

شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے ستم دیدہ اقوام میں جدوجہد اور استعمار ستیزی کے جذبہ کو مزید فروغ دیا

انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے حوالہ سے شاید دنیا کو بہت سے حقائق کا علم نہیں۔ وہ کوئی افسانوی کردار نہیں، البتہ انہیں کسی ناول کے ایمان دار، بے خوف اور بہادر ہیرو کی حقیقی شکل ضرور قرار دیا جاسکتا ہے۔ وہ مردِ مجاہد کہ جس کی ہیبت کا یہ عالم تھا کہ ایک مرتبہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران عراق کے صدر جلال طالبانی کے ساتھ شہید حاج قاسم کی موجودگی کا سن کر امریکی صدر پر سکتہ طاری ہوگیا۔

13دسامبر
تخریب و تعمیر کے ذریعہ سرمایہ دارانہ نظام مسلم دنیا کے وسائل پر قابض ہے، علامہ امین شہیدی

تخریب و تعمیر کے ذریعہ سرمایہ دارانہ نظام مسلم دنیا کے وسائل پر قابض ہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام کے مقابلہ میں اللہ کا نظام ہے جو بنی نوع آدم کو حقیقی انسان بنانے کے لئے متعارف کیا گیا ہے۔ ان دونوں نظاموں کے درمیان جنگ جاری ہے. پاکستان میں قومیت، لسانیت اور فرقہ واریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام نے اپنی پالیسیز کو نافذ کیا۔

10دسامبر
عالمی طاقتیں اور ادارے مختلف طریقوں سے معاشرہ کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں، علامہ امین شہیدی

عالمی طاقتیں اور ادارے مختلف طریقوں سے معاشرہ کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں، علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہمارے ہاں فکری اور نظریاتی تربیت کا فقدان ہے لہذا ہمیں اس طرف زیادہ متوجہ رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان مضبوط ہوں۔ نوجوانوں کو تنظیمی بنانے سےزیادہ تربیت یافتہ بنانے کی ضرورت ہے، یعنی تربیت کے نتیجہ میں ایسے نوجوان سامنے آئیں جو حقیقی معنوں میں موحد بھی ہوں اور علیؑ کے شیعہ بھی۔

06دسامبر
سخت ترین حالات میں نفسِ مطمئنہ کا اظہار کرنےوالا شخص امام حسینؑ کا حقیقی پیروکار ہے،علامہ امین شہیدی

سخت ترین حالات میں نفسِ مطمئنہ کا اظہار کرنےوالا شخص امام حسینؑ کا حقیقی پیروکار ہے،علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ عبودیت کے اصل فلسفہ کو سمجھنے کے بعد ہی انسان کمال کے مرتبہ کو حاصل کر سکتا ہے۔ محض کثرتِ سجدہ اور داڑھی انسان کی پرہیزگاری کو ثابت نہیں کرتے۔ عبودیت انسان کی طلب ہے، اس کی انجام دہی میں کوتاہی انسان کو بے چین و مایوس رکھتی ہے

01نوامبر
دین کی راہ میں مرد کی نسبت ایک خاتون زیادہ پامردی اور استقامت سے اپنا کردار ادا کر سکتی ہے، علامہ امین شہیدی

دین کی راہ میں مرد کی نسبت ایک خاتون زیادہ پامردی اور استقامت سے اپنا کردار ادا کر سکتی ہے، علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے شہادت کے مفہوم کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہید ظاہری طور پر اپنا لہو بہاتا ہے لیکن معنوی طور پر وہ مقامِ بلند اور شعور کی اعلی منزل تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔ عام طور پر ایک انسان کی تربیت و تزکیہ کے حوالہ سے کہا جاتا ہے کہ ہمارے معاشرہ میں ایسے پاکیزہ اور تربیت یافتہ لوگوں کا پایا جانا ممکن نہیں جو عملی طور پر اہل بیت اطہار علیہم السلام یا اولیاء اللہ جیسی زندگی گزار سکیں۔

27اکتبر
اس وقت پوری دنیا میں اسلام اور سرمایہ دارانہ نظام کی جنگ جاری ہے، علامہ امین شہیدی

اس وقت پوری دنیا میں اسلام اور سرمایہ دارانہ نظام کی جنگ جاری ہے، علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے ملک کے موجودہ تعلیمی نظام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلیمی نظام، نصاب اور اس کے ڈھانچہ کو بھی مغرب نے تشکیل دیا ہے اور اسی نصاب کے ذریعہ دیسی لبرلز تیار کیے جاتے ہیں۔ دیسی لبرلز کی مثال "کوا چلا ہنس کی چال، اپنی بھی بھول گیا" جیسی ہے جن کو نہ سرمایہ ملتا ہے اور نہ خدا و رسولؐ۔ ہمارے تعلیمی اداروں میں سب سے بڑا چیلنج دین بیزاری کا ہے۔

31جولای
ارتقائی منازل طے کرنے کیلئے حسینؑ ابن علیؑ سے عشق کرنا ضروری ہے، علامہ امین شہیدی

ارتقائی منازل طے کرنے کیلئے حسینؑ ابن علیؑ سے عشق کرنا ضروری ہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے مصائب پر محزون ہونے اور گریہ کرنے کی وجوہات و اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ تاریخِ انسانی ظلم کی داستانوں سے بھری پڑی ہے، یہاں تک کہ کئی انبیاء کو ان کی امت کے افراد نے دردناک طریقہ سے قتل کیا، لیکن ان کے قتل پر ہم گریہ و ماتم نہیں کرتے؛ تو پھر امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنے کی وجہ کیا ہے،

06مارس
آخر کب تک ہمارے بہتے ہوئے خون کو دیکھ کر صرف مذمتی بیانات پر اکتفا کیا جائیگا، علامہ امین شہیدی

آخر کب تک ہمارے بہتے ہوئے خون کو دیکھ کر صرف مذمتی بیانات پر اکتفا کیا جائیگا، علامہ امین شہیدی

اگر حکومت، اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی، سیاستدان، مفتی اور ملا میں سے کوئی بھی اس ظلم و بربریت پر خاموش ہے تو وہ اس جرم میں برابر کا شریک اور قاتلوں کا ساتھی ہے۔ ان قاتلوں کو سیاسی، مذہبی اور اخلاقی طور پر سپورٹ کرنے والا اسلام اور وطن کا دشمن و غدار ہے۔