بشر

01جولای
مجلس علمائے شیعہ پاکستان۔۔۔ اہمیت اور اغراض و مقاصد

مجلس علمائے شیعہ پاکستان۔۔۔ اہمیت اور اغراض و مقاصد

تربیتِ بشر ایک دینی و الہیٰ فریضہ ہے۔ اسی فریضے کی انجام دہی کیلئے خدا نے انبیا مبعوث کئے اور کتابیں نازل کیں۔ انسان تخلیقی طور پر خالق ِکائنات کا ایک شہکار ہے۔ ہماری اس کائنات کے امن، حُسن اور ترقی و کمال کا کوئی بھی خواب اس  شہکار کی تعلیم و تربیت کے بغیر  پورا نہیں ہوسکتا۔ دراصل تربیت انسان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے اور انہیں نکھارنے کا نام ہے۔