حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی

13سپتامبر
تبلیغ دین کے لئے سائبر اسپیس سے استفادے پر آ‎ستان قدس کے متولی کی تاکید

تبلیغ دین کے لئے سائبر اسپیس سے استفادے پر آ‎ستان قدس کے متولی کی تاکید

دینی تعلیمی مراکز کے لئے مواقع  آستان قدس رضوی کے متولی نے دینی تعلیمی مراکز کے لئے مواقع اور ساتھ ہی درپیش چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا  کہ اسلام اور دینی احکامات سے دلچپسی رکھنے والوں خاص طور سے نوجوانوں کی بڑی تعداد دینی مراکز اور علماء کے لئے ایک بڑا موقع ہے جس سے فائدہ اٹھا کر وہ دینی علوم اور دین کی تبلیغ کر سکتے ہيں ۔

14مارس
آستان قدس رضوی کی یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے قیام کا مقصد اسلامی تعلیمات کا بہترین نمونہ پیش کرنا ہے، حجت الاسلام مروی

آستان قدس رضوی کی یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے قیام کا مقصد اسلامی تعلیمات کا بہترین نمونہ پیش کرنا ہے، حجت الاسلام مروی

حجت الاسلام مروی نے کہا کہ اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی تأسیس کے حوالے سے آستان قدس رضوی کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے،اس مقدس آستانہ کی بنیا دی ذمہ داری یونیورسٹیاں یا اسکول قائم کرنا نہيں ہے بلکہ اس کی ذمہ داری زائر اور زیارت کے امور پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج و تبلیغ ہے

06مارس
کرامت فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس کے ایام میں جہادی اقدام اور کوششوں سے نہایت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، متولی حرم امام رضاؑ

کرامت فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس کے ایام میں جہادی اقدام اور کوششوں سے نہایت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، متولی حرم امام رضاؑ

آستان قدس رضوی کے متولی نے ضرورتمندوں کی مدد کے وقت ان کی حفظ آبرو پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں اور غریبوں کی امداد اس طرح کی ہونی چاہئے کہ جس سے و ہ خود کفیل ہوں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں ۔

26فوریه
سید مرتضیٰ علم الہدیٰ ایک فقیہ، متکلم اور اصولی مفسر ہونے کے ساتھ ایک جامع شخصیت کے مالک تھے، متولی حرم امام رضاؑ

سید مرتضیٰ علم الہدیٰ ایک فقیہ، متکلم اور اصولی مفسر ہونے کے ساتھ ایک جامع شخصیت کے مالک تھے، متولی حرم امام رضاؑ

دین اسلام اور مذہب شیعہ کے اصولوں کا عقلی دفاع اور ان کی تشریح  سید مرتضیٰ کی ایک اور نمایاں خصوصیت ہے، اگر ہم اس جلیل القدر عالم دین کی صفات و خصوصیات کو بیان کرنا چاہیں  تو ایک لمبی فہرست بن جائے گی

14ژانویه
اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے لئے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تخلیقی توانائيوں سے استفادہ توفیق الہی اور نعمت خدا وندی ہے، متولی حرم امام رضا (ع)

اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے لئے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تخلیقی توانائيوں سے استفادہ توفیق الہی اور نعمت خدا وندی ہے، متولی حرم امام رضا (ع)

حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ‏عالم آل محمد تعلیمی سافٹ ویئر کی تقریب رونمائی، اسلامی تعلیمات و ثقافت میں ، انسانوں کو گمراہی سے بچانے کی اہمیت کا ذکر کیا اور کہا کہ اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے لئے نوجوانوں کی صلاحیتوں ، ذوق اور تخلیقی توانائيوں سے استفادہ ، توفیق الہی اور نعمت خدا وندی ہے اور آستان قدس رضوی کا نوجوانوں کا ادارہ ، اس اہم ذمہ داری کو پورا کر رہا ہے ۔

28دسامبر
شہید قاسم سلیمانی کی مقبولیت اور کامیابی کا راز ان کا اخلاص تھا، متولی حرم امام رضا (ع)

شہید قاسم سلیمانی کی مقبولیت اور کامیابی کا راز ان کا اخلاص تھا، متولی حرم امام رضا (ع)

آستان قدس رضوی کے متولی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ نہم دی یا ۲۹ دسمبر کی تاریخ رہبر انقلاب اسلامی کی روشن فکری اور مدبرانہ اقدامات کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھی جا‏ئے گي کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فتنوں اور سازشوں کے دور میں اپنے بیانات،اتنبہات اورسعہ صدر کے ساتھ ساتھ بردباری،بصیرت صبر اور مدبرانہ قیادت سے دوہزار نو کے فتنے کو ناکام بنایا تھا۔