حرم امام رضا(ع)

03جولای
حرم امام رضا(ع) میں کتابوں کے مطالعہ اور کتب بینی کے تیسرے مرکز کا افتتاح

حرم امام رضا(ع) میں کتابوں کے مطالعہ اور کتب بینی کے تیسرے مرکز کا افتتاح

حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی اس تاکید اور ہدایت کے بعد کہ حرم مطہر رضوی میں زائرین کے لئے مذہبی کتابوں کے مطالعہ کو رواج دیا جائے اوراماکن متبرکہ رضوی میں کتب بینی کے مراکز میں توسیع کی جائے حرم مطہر رضوی کے رواقوں میں تین جگہوں پر زائرین و مجاورین کے مطالعہ اور کتاب پڑھنے کے مراکز بنائے گئے ہیں یہ کام حرم امام رضا علیہ السلام کے ٹیکنیکل اور نگہداشت کے ادارے کے تعاون سے انجام پایا ہے ۔

02می
تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے مقام و مرتبہ پر تاکید

تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے مقام و مرتبہ پر تاکید

انہوں نے اساتذہ اور انبیاء کے کاموں میں شباہت کی اہم وجہ انسانوں کی تربیت جانتے ہوئے کہا کہ جوعلم اساتذہ اپنے شاگردوں کو سکھاتے ہیں وہ انسانوں اور پورے معاشرے کی تربیت کا مقدمہ ہے،اساتذہ نئی تہذیب وتمدن کی بنیاد رکھنے والے ہیں اس پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی تاکید فرمائی ہے۔

26آوریل
حرم امام رضا(ع) میں دنیا کا سب سے بڑا قرآنی میوزیم

حرم امام رضا(ع) میں دنیا کا سب سے بڑا قرآنی میوزیم

قرآنی میوزیم میں مجموعی طور پر قرآن کریم کے 130 نسخہ پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ قرآنی جزوات اور قرآن کریم کے کئی قیمتی آثار بھی موجود ہیں

01آوریل
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محترم حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محترم حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف

زیارت حرم امام رضا علیہ السلام کے بعد حرم امام رضا (ع) کے متولی کے ہمراہ شہر مشہد مقدس کے علمائے کرام ، شہدا اور جانبازوں کے اہلخانہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی فرمائی۔

13مارس
سانحہ پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے حرم امام رضا(ع) میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم

سانحہ پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے حرم امام رضا(ع) میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم

اس پروگرام میں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی ،عالمی اسمبلی اہلبیت (ع) کے جنرل سیکرٹری آیت اللہ رضا رمضانی اور کئی دیگر مذہبی و سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی

06مارس
اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں محافل جشن کا پروگرام

اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں محافل جشن کا پروگرام

شب چار شعبان المعظم جو حضرت ابالفضل العباس(ع) کی شب ولادت ہے اس مناسبت سے شام سات بجے سے خصوصی جشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں حجت الاسلام والمسلمین روح اللہ موید حضرت اباالفضل العباس(ع) کی شان میں اشعار پڑھیں گے اس کے علاوہ ملک کے مشہور منقبت خوان سید مجید بنی فاطمہ منقبت خوانی کریں گے،جشن کے اختتام پر آیت اللہ کازرونی محفل جشن کو خطاب کریں گے ۔

18ژانویه
قطر میں کتابوں کی نمایش میں حرم امام رضا(ع) کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی شرکت

قطر میں کتابوں کی نمایش میں حرم امام رضا(ع) کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی شرکت

واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی کتابوں کی یہ نمایش 13 جنوری 2022 سے 22جنوری 2022 تک جاری رہے گی ، یہ نمایش ہر روز صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک کتاب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے کھلی رہے گی۔

22دسامبر
دنیا کے کسی بھی کونے سے جنت کی سیر اور زیارت کریں

دنیا کے کسی بھی کونے سے جنت کی سیر اور زیارت کریں

حرم رضوی کی آنلاین زیارت حرم امام رضا(ع) کے میڈیا سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ زیارت آنلائن سیکشن کے ذریعہ زائرین سایٹ پر جا کر ورچوئل زیارت کر سکتے ہیں ،’’ورچوئل حرم‘‘(https://haramvr.ir) کے ذریعہ حرم رضوی کے صحنوں اور رواق اور اسی طرح علمی مراکز کو دیکھا جا سکتا ہے ، حرم رضوی کی آنلائن زیارت جسے تھری ڈی ،پاناروما اور360 درجہ فلم اور مختلف قسم کے پلیٹ فارمز کے ذریعہ دکھایا جاتا ہے۔