حرم امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام

22دسامبر
امام رضا(ع) کے حرم میں پہنچ کر دل کو سکون ملتا ہے

امام رضا(ع) کے حرم میں پہنچ کر دل کو سکون ملتا ہے

میں چالیس سال پہلے اپنے والدین کے ہمراہ امام رضا(ع) کی زیارت کے لئے یہاں آیا تھا اس کے بعد ہمیشہ سے میری دلی آرزو تھی کہ دوبارہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت نصیب ہو، جب بھی زائرین ایران و عراق کی زیارات کے لئے جاتے ان سب کو الوداع کرنے جاتا اور سب سے کہتا کہ میرے لئے بھی دعا کریں کہ مجھے بھی دوبارہ امام رضا(ع) کی نورانی و ملکوتی بارگاہ کی زیارت نصیب ہو۔