حرم مطہر رضوی

03جولای
حرم امام رضا(ع) میں کتابوں کے مطالعہ اور کتب بینی کے تیسرے مرکز کا افتتاح

حرم امام رضا(ع) میں کتابوں کے مطالعہ اور کتب بینی کے تیسرے مرکز کا افتتاح

حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی اس تاکید اور ہدایت کے بعد کہ حرم مطہر رضوی میں زائرین کے لئے مذہبی کتابوں کے مطالعہ کو رواج دیا جائے اوراماکن متبرکہ رضوی میں کتب بینی کے مراکز میں توسیع کی جائے حرم مطہر رضوی کے رواقوں میں تین جگہوں پر زائرین و مجاورین کے مطالعہ اور کتاب پڑھنے کے مراکز بنائے گئے ہیں یہ کام حرم امام رضا علیہ السلام کے ٹیکنیکل اور نگہداشت کے ادارے کے تعاون سے انجام پایا ہے ۔

01آوریل
حرم امام رضا (ع)کے جوار میں” رضوی کتاب” کے زیر عنوان بک اسٹور کا افتتاح

حرم امام رضا (ع)کے جوار میں” رضوی کتاب” کے زیر عنوان بک اسٹور کا افتتاح

جناب عبد الحمید طالبی نے بتایا کہ با معرفت زیارت کے حصول اور روحانیت و معنویت میں اضافہ کے ساتھ زائرین کو علم و معرفت کی ضرورت ہے اسی لئے ضروری ہے کہ حضرت ثامن الحجج علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد زائرین اس مقدس شہر کی مذہبی اور ثقافتی سوغات بھی اپنے ساتھ وطن لے جائیں ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں اس بک اسٹور اور کتاب کی دوکان کا افتتاح زائرین کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کا پہلا قدم ہے۔

23ژوئن
حرم مطہر رضوی میں جشن ولادت سلطان سریر ارتضا اورمنتخب صدر کا خطاب

حرم مطہر رضوی میں جشن ولادت سلطان سریر ارتضا اورمنتخب صدر کا خطاب

اسلامی حکومت عوام کی خدمت گزار ہوتی ہے اور عوام پر احسان نہيں جتاتی ۔ان کا کہنا تھا کہ  ایک خدمتگزار  اسلامی حکومت کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی ساری کوشش اور توجہ عوام پر مرکوز رکھے اور ا ن کے لئے کام کرے جیسا کہ حضرت امیرالمومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی سیرت میں ملتا ہے کہ وہ الہی جذبے اور اللہ کی رضا و خوشنودی کے لئے عوام کی خدمت کرتے تھے اور وہ یتیموں ، محتاجوں اور بینواؤں کی خدمت میں ایک لمحے بھی چین سے نہيں بیٹھتے تھے