سورہ مبارکہ البقرہ

09آوریل
عُذرِ شرعی کے بغیر روزہ نہ رکھنے کا کفارہ 60 روزے رکھنا ہے،آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

عُذرِ شرعی کے بغیر روزہ نہ رکھنے کا کفارہ 60 روزے رکھنا ہے،آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ماہ ِمبارک رمضان میں اللہ ہمارا میزبان ہے، ہم اُس کے مہمان ہیں۔میزبان اپنے مہمان کے آرام و سکون کا خیال رکھتا ہے۔مہمان کو بھی میزبان کا خیال اور آداب کا پاس کرنا چاہئے۔ ایسا کام نہ کرنا چاہئے جسے میزبان ناپسند کرے۔صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ ہمیشہ اپنے مُنعِم ، مہربان خُدا کی اطاعت ضروری ہے۔