شیعہ وحدت کونسل پاکستان

12سپتامبر
سوشل میڈیا پر فعال تکفیری گروہوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے، شیعہ وحدت کونسل پاکستان

سوشل میڈیا پر فعال تکفیری گروہوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے، شیعہ وحدت کونسل پاکستان

حوزہ ٹائمز|شیعہ وحدت کونسل کے زیر اہتمام قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں ایک اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی و سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے کی،اجلاس میں نامور علما و ذاکرین، مذہبی جماعتوں کے رہنما، بانیان مجالس و جلوس، متولیان امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں کے سالار اور ملت تشیع کے اکابرین شریک ہوئے۔اجلاس میں عزاداری کو درپیش مسائل، بڑھتی ہوئی فرقہ واریت اور عالم اسلام کے خلاف استکباری سازشوں پر گفت و شنید کی گئی۔