عقیدہ توحید

14ژانویه
اسلامی تعلیمات میں عقیدہ توحید کی بنیادی اہمیت ہے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

اسلامی تعلیمات میں عقیدہ توحید کی بنیادی اہمیت ہے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات میں عقیدہ توحید کی بنیادی اہمیت ہے یعنی فقط خدا اور بس خدا کی اطاعت کا حکم ہے، ہر کام میں خالق کائنات کی رضامندی کا خیال لازم ہے۔ تمام توجہات کا مرکز فقط اللہ تعالی ہونا چاہیے۔ لہٰذا حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بعثت کے بعد پہلا پیغام ہی یہی دیا کہ لا الہ الا اللہ کہو تو فلاح پا جاو گے۔

18آوریل
قرآنی طرز زندگی کی بنیاد صحیح عقائد پر استوار ہے،پروفیسر محمد جواد ہاشمی

قرآنی طرز زندگی کی بنیاد صحیح عقائد پر استوار ہے،پروفیسر محمد جواد ہاشمی

جامعہ کراچی کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جواد ہاشمی نے کہا کہ عقیدہ توحید میں انحراف سے اخروی خسارے کے علاوہ انسان دنیوی خسارے سے بھی دوچار ہو جاتا ہے،قرآن مجید میں گزشتہ اقوام کی ناکامیوں کے اہم ترین اسباب کے بیان کے دوران اللہ نے بارہا ان کے اعتقادی انحرافات کا تذکرہ فرمایا ہے، کیونکہ انسانی طرز زندگی کا تعین عقیدے اور افکار کی بنیاد پر ہوتا ہے لہذا جب عقیدے میں  بگاڑ اور خرابی پیدا ہو جائے تو عملی زندگی میں بھی خود بخود خرابی پیدا ہو جاتی ہے،لہذا یہ بات واضح ہے کہ قرآنی طرز زندگی کی بنیاد صحیح عقائد پر استوار ہے۔

13نوامبر
عقیدہ توحید اسلام کی بنیاد ہے، رسول کی پیروی کرنے والوں کے لئے زمین وسیع ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

عقیدہ توحید اسلام کی بنیاد ہے، رسول کی پیروی کرنے والوں کے لئے زمین وسیع ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ ٹائمز|آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ عقیدہ توحید اسلام کی بنیاد ہے ۔ جس کی رو سے اللہ کی ربوبیت، خالقیت، قدرت وغیرہ پر ایمان لانا لازم ہے۔ فرشتے تشریعی اور تکوینی امور کے لئے انبیاءؑکے پاس آتے ہیں۔