علامہ امین شہیدی

10دسامبر
عالمی طاقتیں اور ادارے مختلف طریقوں سے معاشرہ کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں، علامہ امین شہیدی

عالمی طاقتیں اور ادارے مختلف طریقوں سے معاشرہ کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں، علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہمارے ہاں فکری اور نظریاتی تربیت کا فقدان ہے لہذا ہمیں اس طرف زیادہ متوجہ رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان مضبوط ہوں۔ نوجوانوں کو تنظیمی بنانے سےزیادہ تربیت یافتہ بنانے کی ضرورت ہے، یعنی تربیت کے نتیجہ میں ایسے نوجوان سامنے آئیں جو حقیقی معنوں میں موحد بھی ہوں اور علیؑ کے شیعہ بھی۔

06دسامبر
سخت ترین حالات میں نفسِ مطمئنہ کا اظہار کرنےوالا شخص امام حسینؑ کا حقیقی پیروکار ہے،علامہ امین شہیدی

سخت ترین حالات میں نفسِ مطمئنہ کا اظہار کرنےوالا شخص امام حسینؑ کا حقیقی پیروکار ہے،علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ عبودیت کے اصل فلسفہ کو سمجھنے کے بعد ہی انسان کمال کے مرتبہ کو حاصل کر سکتا ہے۔ محض کثرتِ سجدہ اور داڑھی انسان کی پرہیزگاری کو ثابت نہیں کرتے۔ عبودیت انسان کی طلب ہے، اس کی انجام دہی میں کوتاہی انسان کو بے چین و مایوس رکھتی ہے

29نوامبر
تنظیم کے معاشرہ میں مثبت کردار کا تعلق اس کے نظریہ اور اراکین کے ایمان سے ہوتا ہے، علامہ امین شہیدی

تنظیم کے معاشرہ میں مثبت کردار کا تعلق اس کے نظریہ اور اراکین کے ایمان سے ہوتا ہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہا کہ انسان کا تعلق خواہ کسی بھی تنظیم سے ہو، نعرہ بازی اس کی جوانی کا تقاضہ ہے لیکن آئی ایس او کے نوجوان صرف نعرہ بازی پر یقین نہیں رکھتے بلکہ شعور، آگہی اور معنویت کے ساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے نظر آتے ہیں۔ اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ پچاس سال گزر جانے کے باوجود بھی یہ پچیس سالہ جوان کی مانند ہے۔

23نوامبر
سرمایہ دارانہ نظام کا مقابلہ ملی و اسلامی اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے، علامہ امین شہیدی

سرمایہ دارانہ نظام کا مقابلہ ملی و اسلامی اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے، علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے کہا پاکستان میں اسلام دشمن قوتوں نے ڈالرز خرچ کر کے فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دی، آج صورتحال یہ ہے کہ پاکیزگی، معنویت، تقدس، خدا پرستی اور محبت کے جذبات پر عناد، عدم برداشت اور شدت پسندی حاوی ہے۔ معاشرہ کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے اس قدر دور کر دیا گیا ہے کہ کھلے عام فحاشی کے پھیلائے جانے پر اعتراض نہیں ہوتا لیکن میلاد کی محافل پر پابندی یا عزاداری کے جلوس کو روکنے کے لئے ایک پورا گروہ کھڑا ہو جاتا ہے۔

10نوامبر
غلامی سے نجات اور ریاستی خودمختاری ہر پاکستانی کا بیانیہ ہے، علامہ امین شہیدی

غلامی سے نجات اور ریاستی خودمختاری ہر پاکستانی کا بیانیہ ہے، علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ عمران خان کے بیانیہ اور موقف کو مضبوطی ملے گی اور وہ پہلے سے بہتر پوزیشن میں نظر آئیں گے۔ اس وقت حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ہے۔

01نوامبر
دین کی راہ میں مرد کی نسبت ایک خاتون زیادہ پامردی اور استقامت سے اپنا کردار ادا کر سکتی ہے، علامہ امین شہیدی

دین کی راہ میں مرد کی نسبت ایک خاتون زیادہ پامردی اور استقامت سے اپنا کردار ادا کر سکتی ہے، علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے شہادت کے مفہوم کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہید ظاہری طور پر اپنا لہو بہاتا ہے لیکن معنوی طور پر وہ مقامِ بلند اور شعور کی اعلی منزل تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔ عام طور پر ایک انسان کی تربیت و تزکیہ کے حوالہ سے کہا جاتا ہے کہ ہمارے معاشرہ میں ایسے پاکیزہ اور تربیت یافتہ لوگوں کا پایا جانا ممکن نہیں جو عملی طور پر اہل بیت اطہار علیہم السلام یا اولیاء اللہ جیسی زندگی گزار سکیں۔

07سپتامبر
ولایتِ علیؑ کے نظام کے نفاذ کے بغیرعبادات بھی روح سے خالی رہیں گی، علامہ امین شہیدی

ولایتِ علیؑ کے نظام کے نفاذ کے بغیرعبادات بھی روح سے خالی رہیں گی، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہا کہ دین اسلام کا دائرہ کار محض عبادات تک محدود نہیں، بلکہ اگر ہم محسوس کریں تو ازدواجی زندگی، بچوں کی تربیت، کاروبار، روزمرہ کے معمولات، کسب روزگار، حصول علم حتی کہ دشمنانِ خدا سے بغض اور دوستانِ خدا سے محبت بھی دین کے دائرہ کار میں شامل ہے۔

10آگوست
حسینؑ ابن علیؑ کی طرف متوجہ ہونے والا ہر شخص حسینی ہے، علامہ امین شہیدی

حسینؑ ابن علیؑ کی طرف متوجہ ہونے والا ہر شخص حسینی ہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ گریہ، ماتم اور علمبرداری اس انداز سے کریں کہ اپنے اندر روحانی سربلندی کو محسوس کر سکیں۔ دشمنانِ نواسہ رسولؐ اس قدر خوف زدہ ہیں کہ جو کوئی بھی باروح عزاداری کا انعقاد کرتا ہے، اس کے خلاف قانونی کارروائیوں کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور ایف آئی آر کاٹی جاتی ہیں۔

08آگوست
مکتبِ تشیع میں آئمہ کی تعداد، عصمت و منصب پر کوئی اختلاف نہیں ہے، علامہ امین شہیدی

مکتبِ تشیع میں آئمہ کی تعداد، عصمت و منصب پر کوئی اختلاف نہیں ہے، علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مذکورہ آیاتِ قرآنی کو شیعہ سنی احادیث کی روشنی میں پرکھنے کی ضرورت ہے۔ صحاحِ ستہ کی کتب میں امام مہدی آخر الزمان عجل اللہ فرج کے حوالہ سے چند مشترک باتیں بیان کی گئی ہیں۔ یہ کہ ان کا نام "مہدی" ہے، وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ کی نسل سے ہیں، ان کا نمبر بارہواں ہے، وہ علی و فاطمہ علیہم السلام کے فرزند ہیں، رسول کریمؐ کے جانشین بنی اسرائیل کے خلفاء کی طرح بارہ ہوں گے وغیرہ۔