نئے سال

02ژانویه
نئے سال کو امن کے سال کے طور پر منانے کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی

نئے سال کو امن کے سال کے طور پر منانے کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نےکہا کہ انسانیت کو درپیش مسائل ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتے جا رہے ہیں، ناانصافی، ظلم، کرپشن، دہشتگردی، شدت پسندی و انتہاء پسندی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی، مسئلہ کشمیر و فلسطین جوں کے توں، افغانستان سے افریقہ تک آج بھی امن نہیں، جس عادلانہ نظام اور مساوی حقوق کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔

31دسامبر
سال نو کا آغاز دنیا بھر میں امن و سلامتی کی دعا سے کیا جائے ، ایم پی اے سیدہ زھرا نقوی

سال نو کا آغاز دنیا بھر میں امن و سلامتی کی دعا سے کیا جائے ، ایم پی اے سیدہ زھرا نقوی

سال 2021کے آغاز پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ سال ۲۰۲۰ کی ابتداء سے ہی کرونا وائرس جیسی خطرناک وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا جسکے نتیجے میں بے شمار قیمیتی جانیں ضائع ہوئیں اور ابھی تک دنیا اس وبا کے تباہ کن اثرات سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پائی لیکن امید کرتے ہیں کہ نئے سال میں خداوند عالم کی رحمت سے ہم اس بیماری سے مکمل چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔