صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے محنت کی اور ایف اے ٹی ایف کو بہت بہتر انداز میں آگے بڑھایا ہے۔ اور انڈیا کی جو سازش تھی اس کو ناکام بنایا ہے۔ اور اس سے عزت تو بڑھی ہی بڑھی ہے، اقتصاد پر بھی اچھے اثرات پڑیں گے۔
یمن کے ہزاروں شہریوں نے ، سعودی اتحاد کی جانب سے ملک کے ہمہ گیر محاصرے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے۔
پاکستان کے خلاف فضائی حملے کی شکل میں بھارت کی غیرقانونی عاقبت نااندیش عسکری مہم جوئی پرہماری جوابی کارروائی کو 2 برس مکمل ہونے پرمیں قوم کو مبارکباد اوراپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایک با اعتماد اورفاخرقوم کے ناطے ہم نے پورے عزم واستقلال سے اپنی مرضی کے وقت اورمقام پر جواب دیا۔
27 فروری 2019 کے روز بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کی مناسبت سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے کہ قوم کی حمایت سے تمام خطرات کے خلاف ہمیشہ مادر وطن کا دفاع کریں گے.
عراقی حزب اللہ (عصائب اهل الحق ) کے سیکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی جانب سے الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت کا یہ اقدام اور دشمنانہ پالیسی در اصل غاصب صیہونی حکومت کی خدمت اور عراقی عوام کا خون بہانے کے دائرے میں ہے۔
حضرت محمد مصطفیٰ صلىاللهعليهوآلهوسلم نے فرمایا: امانتداری، تونگری کا موجب ہوتی ہے اور خیانت فقر و فاقے کا سبب۔
علی مسجد جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں نماز جمعہ کے خطبہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ کائنات کا خالق،مدبّر، مدیر اور رب فقط اللہ تعالیٰ ہے۔ نہ اس کے بنانے میں کوئی اس کا شریک ہے اور نہ چلانے میں۔انبیاء، اولیا ء یہی پیغام دیتے رہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعات قرآن مجید میں بہت زیادہ بیان کئے گئے ہیں۔
جشن سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری نے کہا کہ حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی ذات برکات اللہ رب العزت کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے ۔ان کی زندگی کے تمام پہلو اس لائق ہیں کہ ان کو اپنااسوہ اور آئیڈیل دیکر ہم اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق سنواریں اگر حضرت علیؑ کی زندگی کا کوئی پہلو سامنے رکھیں تو اس میں تکامل اور کمال نظر آئے گا
پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصیل آباد محترمہ فرحانہ گلزیب صاحبہ نے کہا کہ امام علیؑ علمِ لدُنّی کے مالک ہیں علم میں سب سے افضل ہیں تمام بشری علوم اور عصر حاضر کی ترقی مقابلہ نہیں کر سکتی آپ کا عظیم علمی سرمایہ نہج البلاغہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اُس کا مطالعہ کریں اور سیرتِ امام علی ع پر عمل پیرا ہوں۔