ڈائریکٹر وقف املاک

23می
وقف املاک ایکٹ شریعت محمدی کے خلاف ہے، علامہ محمد افضل حیدری

وقف املاک ایکٹ شریعت محمدی کے خلاف ہے، علامہ محمد افضل حیدری

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ وقف املاک ایکٹ شریعت محمدی کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ہے،جسے تمام اسلامی مکاتب فکر کی قیادت مسترد کر چکی ہے ۔ کسی مسجد ،مدرسہ یا امام بارگاہ کے لیے وقف جگہ پر اس کے طے شدہ مقصد کے علاوہ کسی کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا۔