گمشدہ افراد

09سپتامبر
زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں گمشدہ اور لاپتہ افراد کی رہنمائی کے لئے مراکز کا قیام

زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں گمشدہ اور لاپتہ افراد کی رہنمائی کے لئے مراکز کا قیام

کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سال زیارت اربعین کےدوران گمشدہ اور لاپتہ افراد کی رہنمائی کے لئے (30) سے زیادہ مراکز قائم کئےجا رہے ہیں جن میں سے سات مراکز بغداد روڈ پر ، دس مراکز نجف اور الحیدریہ کی حدود میں واقع راستوں پر ، اور دس مراکز نجف اور الحیدریہ کی حدود میں واقع راستوں پر، دس مراکز بابل گورنریٹ اور الہندیہ کی حدود میں واقع راستوں پر اور کربلا قدیمہ میں تین مراکز شامل ہیں۔ یہ تمام مراکز جدید ترین آلات سے لیس ہوں گے

15آوریل
جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے، علامہ ساجد نقوی

جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق و آئین کی خلاف ورزی ہے۔ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ، شہریوں کی گمشدگی ایک سنگین مسئلہ ،جس کا حل ضروری ہے ، جبری گرفتار لاپتہ افراد کو طویل عرصہ تک حبس بے جا میں رکھ کر آئین و قانون شکنی کا ارتکاب نہ کیا جائے.

10آوریل
لاپتہ افراد کی فیملیز کے دھرنے کی بھرپور تائید کرتے ہیں، علامہ شبیر میثمی

لاپتہ افراد کی فیملیز کے دھرنے کی بھرپور تائید کرتے ہیں، علامہ شبیر میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ مسجد بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ گمشدہ افراد کی فیملیز نے دھرنا دیا ہوا ہے ، ہم بھی اس کی پوری تائید کرتے ہیں۔ میں نے بھی حاضری دی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس پر قومی پلیٹ فارم پر بیٹھ کر حکمت عملی بنانی چاہئے تاکہ اگر آئندہ کبھی ایسا ہو تو اس مسئلہ پر فوری طور پر آواز اٹھے۔