یوم القدس

14آوریل
قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، علامہ ساجد نقوی

قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، علامہ ساجد نقوی

علامہ ساجد نقوی نے قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی اور اسرائیل نے ظلم کی انتہاءکردی،ہم فلسطینیوں کی آئینی ،جمہوری اور اخلاقی حمایت جا ری رکھیں گے ۔

08می
بیت المقدس امت مسلمہ کی عزت و غیرت کا مسئلہ ہے، شیعہ سنی اتحاد سے بیت المقدس آزاد ہوگا، علامہ سبطین سبزواری

بیت المقدس امت مسلمہ کی عزت و غیرت کا مسئلہ ہے، شیعہ سنی اتحاد سے بیت المقدس آزاد ہوگا، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسجد علی جامعتہ النجف میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ اس کا کسی مسلک یا ملک سے تعلق نہیں۔اسرائیل کے قبضے سے قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں کی غیرت کا تقاضا ہے

07می
رمضان المبارک کے آخری چند دن اورعید سادگی اوراحتیاط سے منائیے، اسد عمر

رمضان المبارک کے آخری چند دن اورعید سادگی اوراحتیاط سے منائیے، اسد عمر

اللہ کے کرم اوربروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں، ‏رمضان المبارک کے آخری چند دن اورعید سادگی اوراحتیاط سے منائیے۔

07می
مسئلہ فلسطین کو علاقائی، مسلکی اور سیاسی مسئلہ بناکر پیش کرنے کی سازشیں ناکام ہوگئیں، کاظم میثم

مسئلہ فلسطین کو علاقائی، مسلکی اور سیاسی مسئلہ بناکر پیش کرنے کی سازشیں ناکام ہوگئیں، کاظم میثم

اب اسرائیل دنیا کے مستکبرین کے لیے جائے امان نہیں رہا ہے اور یہ بات بھی انتہائی افسوسناک ہے کہ عالم اسلام نے فلسطینی عوام کا ساتھ دینے میں لیت و لعل سے کام لیا بلکہ بعض عرب ریاستیں آج بھی اسرائیل کی ہمنوائی کر رہی ہے۔

07می
ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کسی صورت میں نہیں چھوڑ سکتے، علامہ جمعہ اسدی

ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کسی صورت میں نہیں چھوڑ سکتے، علامہ جمعہ اسدی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کسی صورت میں نہیں چھوڑ سکتے، اس مشکل صورتحال میں ظالموں کے شکنجے میں پھنسے مظلوموں کی حمایت اپنا شرعی وظیفہ سمجھ کر انجام دیں، اسرائیل کی مخالفت پاکستانیوں کی بنیادی آئیڈیالوجی ہے کیونکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے ہم قبول نہیں کرتے ہیں۔

07می
پاراچنار، عالمی القدس ریلی برآمد، ہزاروں مظاہرین کا اسرائیل کے خلاف اظہار نفرت

پاراچنار، عالمی القدس ریلی برآمد، ہزاروں مظاہرین کا اسرائیل کے خلاف اظہار نفرت

آج جمعۃ الوداع کو بعد از نماز ظہرین مدرسہ رہبر معظم پاراچنار سے یوم القدس کا عظیم الشان جلوس برآمد ہوا، شرکاء نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف جلے حروف سے لکھے بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔ تحریک حسینی کے زیر اہتمام اس ریلی میں ایس او پیز کی رعایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہر فرد کو ماسک فراہم کیا گیا۔

07می
گریٹراسرائیل کے خواب دیکھنے والی اس غاصب ریاست پر تباہی کے بادل منڈلانے شروع ہو گئے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

گریٹراسرائیل کے خواب دیکھنے والی اس غاصب ریاست پر تباہی کے بادل منڈلانے شروع ہو گئے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کا ناپاک وجود کرہ ارض پر موجود ہے تب تک دنیا پر تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھنے والی اس غاصب ریاست پر تباہی کے بادل منڈلانے شروع ہو گئے ہیں۔مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی ہماری نئی نسل خود اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔

06می
بیت المقدس کی آزادی اور یوم القدس

بیت المقدس کی آزادی اور یوم القدس

گذشتہ تہتر سال سے اسرائیل کی صیہونی حکومت مظلوم فلسطینی عوام پر مختلف انداز سے مختلف مظالم اور زیادتیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جہاں اسرائیل اپنے مظالم میں سخت سے سخت ترین ہوتا جارہا ہے ویسے ہی فلسطینی عوام اپنی استقامت میں مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین تقریباً دنیا کے تمام فورمز پر موجود ہے اور کبھی کبھار زیر ِ بحث بھی آجاتا ہے لیکن مسئلے کا حل اس لئے نہیں نکل رہا کہ اسرائیل کی حامی اور سرپرست طاقتیں اپنی دھونس کے ذریعے دیگر ممالک کو بلیک میل کرتی ہیں۔

28آوریل
مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ملک بھر میں اسرائیل مخالف بینرز آویزاں

مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ملک بھر میں اسرائیل مخالف بینرز آویزاں

پاکستان میں مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے سرگرم فلسطین فاؤنڈیشن نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ (جمعتہ الوداع) کے موقع پر صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کے فلسطین میں انسانیت سوز مظالم سے پاکستانی عوام کو آگاہ کرنےاور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں بینرز آویزاں کردیئے ہیں۔