یکساں نصاب

28آوریل
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی یکساں نصاب پر ملت جعفریہ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی یکساں نصاب پر ملت جعفریہ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

وفد نے وفاقی وزیر کی توجہ خاص طور پر آئین میں دی گئی مذہبی آزادیوں کی طرف دلوائی اور بتایا کہ آئین پاکستان بچوں کو ایسی مذہبی تعلیم اور ہدایات سے تحفظ فراہم کرتا ہے جن کا تعلق ان کے مذہب سے نہ ہو۔ وفد نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ایک مسلک کا فہمِ دین زبردستی سب بچوں کو پڑھانے سے ملک میں قائم مذہبی رواداری متاثر ہوگی اور حوالے سے اہل تشیع میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

30ژانویه
یکساں نصاب کے نام پر مخصوص مسلکی سوچ کو قوم پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، علامہ سبطین سبزواری

یکساں نصاب کے نام پر مخصوص مسلکی سوچ کو قوم پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، علامہ سبطین سبزواری

 شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے یکساں نصاب کے نام پر متنازع مواد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ نصاب مسلکی کہا جاسکتا ہے ،تمام مکاتب فکر کا متفقہ نہیں ہے۔تحفظات دور نہ کئے گئے تو احتجاج کریں گے۔

07ژوئن
گورنر پنجاب چودھری سرور کی جامعہ المنتظر آمد، حضرت آیت اللہ ریاض نجفی سے ملاقات

گورنر پنجاب چودھری سرور کی جامعہ المنتظر آمد، حضرت آیت اللہ ریاض نجفی سے ملاقات

گورنر پنجاب سے گفتگو میں علماء نے یکساں نصاب کے نام پر نصاب میں متنازع تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور اتحادِ امت اسلامیہ کیلئے ضروری ہے کہ تمام مکاتب فکر کا نقطہ نظر قومی نصاب میں نظر آنا چاہیے، مگر نصاب کی تیاری میں کچھ ایسی بے احتیاطیاں کی گئی ہیں جن کی قطعی ضرورت نہ تھی۔

28آوریل
یکساں نصاب کے نام پر اسلامی شناخت ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، علامہ سبطین سبزواری

یکساں نصاب کے نام پر اسلامی شناخت ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ یکساں نصاب کے نام پر پاکستانی معاشرے کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکمران رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہل بیت اطہار سے عشق کو ختم کرنے کی سازش سے باز رہیں۔

26مارس
اسلامیات کے نصاب میں ہماری تجاویز شامل نہ کی گئیں تو سرکاری کمیٹی کی رکنیت پر نظرثانی کریں گے، علامہ افضل حیدری

اسلامیات کے نصاب میں ہماری تجاویز شامل نہ کی گئیں تو سرکاری کمیٹی کی رکنیت پر نظرثانی کریں گے، علامہ افضل حیدری

وفاق المدارس الشیعہ نے ہمیشہ حکومت سے کئے گئے معاہدوں پر عمل کیا، اگرچہ ملت جعفریہ خود دہشتگردی کا شکار رہی، مگر ہمارے مدارس کبھی دہشت گردی میں ملوث رہے اور نہ ہی ملکی سلامتی کیخلاف کوئی کام کیا۔