12

اسلامیات کے نصاب میں ہماری تجاویز شامل نہ کی گئیں تو سرکاری کمیٹی کی رکنیت پر نظرثانی کریں گے، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 14223
  • 26 مارس 2021 - 15:25
اسلامیات کے نصاب میں ہماری تجاویز شامل نہ کی گئیں تو سرکاری کمیٹی کی رکنیت پر نظرثانی کریں گے، علامہ افضل حیدری
وفاق المدارس الشیعہ نے ہمیشہ حکومت سے کئے گئے معاہدوں پر عمل کیا، اگرچہ ملت جعفریہ خود دہشتگردی کا شکار رہی، مگر ہمارے مدارس کبھی دہشت گردی میں ملوث رہے اور نہ ہی ملکی سلامتی کیخلاف کوئی کام کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ نے ہمیشہ حکومت سے کئے گئے معاہدوں پر عمل کیا، اگرچہ ملت جعفریہ خود دہشتگردی کا شکار رہی، مگر ہمارے مدارس کبھی دہشت گردی میں ملوث رہے اور نہ ہی ملکی سلامتی کیخلاف کوئی کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مکتب تشیع نے وطنِ عزیز کی بنا اور بقاء میں تاریخی کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا۔

علامہ محمد افضل حیدری نے حکومتی رویئے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یکساں نصاب تعلیم میں نئی حکومت سے مکمل تعاون کیا۔ اسلامیات کے نصاب میں ہماری تجاویز شامل نہ کی گئیں تو سرکاری کمیٹی کی رکنیت پر نظرثانی کریں گے۔ رجسٹریشن سمیت تمام امور حکومتی رویئے کی وجہ سے التواء کا شکار ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14223