نعمت

16آوریل
رمضان کا بابرکت مہینہ باہمی ہمدردی اور مخلصانہ تعاون کا موسم ہے،آیت اللہ شب زندہ دار

رمضان کا بابرکت مہینہ باہمی ہمدردی اور مخلصانہ تعاون کا موسم ہے،آیت اللہ شب زندہ دار

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے ممبر آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دارنے رہبر معظم انقلاب کے دفتر قم سے متصل حسینیہ امام خمینی ؒ میں درس اخلاق دیتے ہوئے عالم اسلام کو ماہ مبارک رمضان کی آمد پر مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے درس میں پیغمبر اکرم ﷺ اور ائمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت کے متعلق کہا کہ ماہ مبارک رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ یہ عظیم ہستیاں لوگوں کو اس ماہ کی خصوصیات و امتیازات اور برکات یاد دلاتی تھیں۔

16فوریه
انقلاب اسلامی ایران کے خلاف بات کرنے والے کی آخرت میں سخت پکڑ ہوگی ،علامہ سید علی مرتضیٰ زیدی

انقلاب اسلامی ایران کے خلاف بات کرنے والے کی آخرت میں سخت پکڑ ہوگی ،علامہ سید علی مرتضیٰ زیدی

علامہ سید علی مرتضی ٰ زیدی نے کہا کہ جس چیز کا انتساب خدا کے ساتھ ہوجائے اور اس کی قدر نہ کی جائے تو انسان پر آفتوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔ انسان خدا کے یہاں ہر ایک نعمت کا جواب دہ ہے ۔ خدا کی نعمتوں کی قدر نہ کی جائے تو خدا کے یہاں اس کی سخت پکڑ ہوتی ہے ۔

15ژانویه
فضیلت کا معیار تقویٰ ،مردوں کی عورتوں پر برتری اسلامی تعلیمات میں ثابت نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

فضیلت کا معیار تقویٰ ،مردوں کی عورتوں پر برتری اسلامی تعلیمات میں ثابت نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام میں عورت کے مقام و منزلت کو ترجیح دی گئی ہے۔ کسی بھی لحاظ سے عورت مرد سے کم درجہ کی نہیں۔ فضیلت کا اصل معیار تقویٰ ہے لیکن مردوں کی بطور ِ خاص عورتوں پر کوئی فضیلت یا برتری اسلامی تعلیمات میں ثابت نہیں ہوتی۔مرد جس قدر بھی نیک و پارسا ہو جب تک اسے عورت کا ساتھ نصیب نہ ہو یعنی شادی نہیں ہوگی ،اس کا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔