غدیر؛ تاریخ سے بالاتر اور اعتقادی و تمدنی پہلووں پر مشتمل ایک واقعہ
























سیمینار کے پہلے خطیب شیخ عسکری ممتاز تھے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین اسلام کو تمام ادیان پر غلبہ دینا یہ خدا کا وعدہ ہے، جو ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔ اگرچہ اسلام ایک جامع و کامل دین ہونے کے اعتبار اس کے دلائل و تعلیمات بھی دیگر مکاتب پر غالب رہی ہیں اور علماء و محققین نے دیگر مکاتب کے شبہات اور اعتراضات کا مدلل جواب دیا ہے۔ اسلام کا پوری دنیا میں نفاذ ابھی تک محقق نہیں ہوا، جو کہ امام کے ظہور کے ساتھ مکمل طور پر ایک عالمی الہیٰ حکومت کی شکل میں ظہور ہوگا۔