13

کائنات میں جناب سیدہ (س) واحد خاتون ہیں جو اسوہ کامل ہیں، پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصل آباد

  • News cod : 10135
  • 10 فوریه 2021 - 9:02
کائنات میں جناب سیدہ (س) واحد خاتون ہیں جو اسوہ کامل ہیں، پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصل آباد
مدرسہ فاطمیہ فیصل آباد میں جناب سیدہ (ع) کی ولادت کے سلسلے میں جشن کا انعقاد کیا گیا. جس میں 9 سال کی بچیوں کے لئے جشن عبادی منعقد کیا اور ان کو تقلید اور روزمرہ پیش آنے والے فقہی مسائل کے بارے میں بتایا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ فاطمیہ فیصل آباد میں جناب سیدہ (ع) کی ولادت کے سلسلے میں جشن کا انعقاد کیا گیا. جس میں 9 سال کی بچیوں کے لئے جشن عبادی منعقد کیا اور ان کو تقلید اور روزمرہ پیش آنے والے فقہی مسائل کے بارے میں بتایا گیا۔

بچیوں نے کوئز پروگرام میں حصہ لیا اور سیرت جناب سیدہ پر بچیوں نے ٹیبلو پیش کیا۔

جشن سے مدرسہ فاطمیہ کی پرنسپل خانم فرحانہ گلزیب صاحبہ نے خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نے سیرتِ جناب فاطمہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کائنات میں جناب سیدہ ع واحد خاتون ہیں جو اسوہ کامل ہیں۔

خداوند عالم نے جو فضائل صدیقہ طاہرہ ع کو عطا کئے کائنات کی کسی عورت کے لئے ممکن ہی نہیں ہے دختر پیغمبر عزت و عظمت میں اپنی مثال آپ تھیں آپ شرافت کی بلندیوں پر رسائی رکھتی تھیں آپ رسولِ خدا کے اخلاق کا اعلیٰ نمونہ تھیں خاتون جنت اپنے مقام و منزلت میں کوئی ثانی نہیں رکھتی تھیں۔

ہم جناب سیدہ کی سیرت پر عمل کر کے معاشرے کا بہترین فرد بن سکتے ہیں خواتین سیرت زہراء کو اپناتے ہوئے اپنے بچوں کی صحیح تربیت کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10135