5

قطع رحم کرنا اسلام کی نظر میں ملعون کہلاتا ہے، مولانا سید احمد موسوی

  • News cod : 10413
  • 12 فوریه 2021 - 14:34
قطع رحم کرنا اسلام کی نظر میں ملعون کہلاتا ہے، مولانا سید احمد موسوی
اچھی زندگی فقط آخرت کی ہے ہم ختم ہورہے ہیں ایسی چیز پس کماو جسے ساتھ لے جاسکو کیا فائدہ ایسی چیز کمانے کا جسے یہیں چھوڑ جانا ہے ہر چیز کا صحیح استعمال کامیابی ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام سید احمد الموسوی نے جامع مسجد کشمیریاں لاہور میں خطبہ روز جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ر بالمعروف و نہی عن المنکر واجب کفائ ہے یعنی مومنین میں سے اگر کوئ ایک اسےادا کردے باقیوں پر ساقط ہوجاتاہےجیسے کہ اگر کوئ شخص حرام فعل انجام دے رہا ہو تو اگر کوئ ایک مومن اسے اس حرکت سے روک دے تو باقیوں پر اس شخص کی تبلیغ کرنا ساقط ہوجاتا ہے تاہم اگر دیگر افراد کے سمجھانے سے وہ اس حرکت سے باز آجائے تو ان پر بھی امر بالمعروف کرنا واجب ہے مومن وہ ہے جو تمام دین کو سمجھے اور اس پر عمل کرے

ہمارےدلوں اور نگاہوں میں معیار نفرت اورمحبت قرآن ہونا چاہئے اسلام ہونا چاہئے یعنی کسی سےمحبت اگر کرتے ہیں تو قرآن کے فرامین کےمطابق ہوناچاہیے اور کسی سے نفرت بھی خدا کے لئے ہونا چاہئےہم کسی سے بلاوجہ نفرت یا محبت نہیں کرسکتے کسی عزیز اقارب سے قطع رحم کرنا اسلام کی نظر میں ملعون کہلاتا ہے یہاں ہماری مرضی نہیں چلتی ہمیں عزیزوں سے ملنا ہوگا صلہ رحم کرنا ہوگا قرآن کہتا ہے جو اہل بیت کی نگاہوں میں ملعون ہے وہ خدا کی نظر میں بھی ملعون ہے

دنیا مقصد حیات نہیں ہے مال اولاد دنیاوی زینت ہیں اس فانی دنیا کے بعد یہ زینتیں یہیں رہ جائیں گی آخرت اصل مقصد ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ آپ دنیا کو مکمل چھوڑ دیں آپ کی نگاہ جامع ہونی چاہیے اولاد کے لئے حضرت ذکریا نے بھی دعا کیا کہ خدایا مجھے پاک اور صالح اولاد عطا فرما تاکہ میرے جانے کے بعد میرے لئےدعائے خیر کریں یعنی آخرت کے لئے اولاد مانگا یہ بہترین عمل ہے

صالح اولاد طلب کرنا چاہیے مگر مقصد زندگی اولاد نہیں ہونا چاہیے آخرت کو چھوڑ کرقصد حیات اگر اولاد کو رکھا تووہ شخص جہنمی ہے خبردار اولاد آپ کی کمزوری نہ ہوجائے

کسی مومن کے پاس اچھا گھر اچھی سواری ہونا یہ زینت ہیں نعمت ہیں ان کے ذریعے آخرت کمائیں قرآن یہی کہتا ہے اسلام رہبانیت نہیں سکھاتا ہر وقت نماز روزہ سجدے میں رہنااور گھر والوں کی ضروریات سے بےرخی اسلام میں بالکل جائز نہیں معاشرے کے ساتھ بھی مساوی سلوک کریں خود سے دین مت بنائیں ولیمہ دینا مومنین کو دعوت دینا عبادت ہےمگر اس میں اصراف کرنا میوزیک لگانا یہ حرام ہے

دنیا کا عبد مت بنو دنیا تمہارے لِئے ہے تم دنیا کے لئے نہیں ہو سکرات موت کا لمحہ سخت ہوتا ہے روایت ہے کہ ایک شخص سکرات موت کے وقت کلمہ ادا نہیں کر پارہا تھا لوگ اسے تلقین کرتےکہ کلمہ پڑھومگر وہ گھبرا کر اس جملے کو ادا نہ کرپاتا حالانکہ وہ ایک صالح شخص تھا اللہ نے اسے شفا دیا تو مومنین نے اس سے پوچھاتم کلمہ کیوں نہیں پڑھ رہے تھے تو وہ شخص کہتا ہے شیطان میرے دل میں وسوسہ ڈال رہا تھا مجھے مال دنیا کے ذریعے ڈرا رہا تھا نقصان دکھا کرمیرے ارادے کو بدل رہا تھا یاد رکھیں یہی شیطان وسوسوں کے ذریعے ہمیں ڈراتا ہے

دنیا میں رکاوٹیں ہوتی ہیں اگر کوئ مسلمان مومن وفات پاجائےتو جنت میں ضرور جائے گا مگر اس کے گناہوں کی سزا لازمی ہے

الحمداللہ رجب کا مہینہ آنے والا ہے خدارا اس ماہ میں حلال حرام کو سمجھیں پیٹ بھر کر اگر کوئ مومن سوئے اور پڑوسی بھوکا ہو تو وہ مسلمان نہیں کہلایا جاسکتا

امام حسین علیہ السلام آئمہ کرام تمام انسانیت کے لئے سوچتے رہے رسول اللہ کفار اور مشرکین کو ہدایت دینے آئے ان کا مقصد فقط مومنین کو ہدایت دینا نہیں تھا وہ پوری انسانیت کے ہدایت کے لئے دنیا میں آئےمسلمان کا مقام بہت بلند ہے اباذر صحابی رسول اللہ حدیث نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا اے اباذر مذاکرہ علمی میں ایک گھنٹہ بیٹھنا ہزار مہینے نماز پڑھنے اور روزہ رکھنے سے بہتر ہے پھر فرماتے ہیں ہزار رسولوں کے ہمرکاب جنگ میں شامل ہونے اور ان کےہمرکاب نماز پڑھنےسے بہتر ہے علمی مذاکرہ میں رہنا پھر فرماتے ہیں بارہ ہزار مرتبہ قرآن پڑھنے سے بھی زیادہ علمی مذاکرہ میں رہنا بہتر ہے

مومنین یاد رکھیں ہر چیز اعتدال میں اگر ہو تو وہ بہترین ہےشہوت درحقیقت بری چیز نہیں ہے دولت بھی بھی بری چیز نہیں اولاد بھی بری چیز نہیں لیکن ان کی وجہ سے خدا کو چھوڑ دینا یہ خدا کو نہیں پسند عورت سے محبت کرنا غلط نہیں مگر عورت کومقصد حیات بنانا غلط ہے اولاد غلط ہو تو وبال جان ہے

کچھ لوگوں کی ساری خوشی فقط مال ہوتی ہے جب کہ مال ہمیشہ رہنے والی چیز نہیں آپ کامال درحقیقت فقط وہی ہے جو آپ نے استعمال کیا باقی آپ کا مال نہیں ہے جو مال باقی ہے وہ وبال ہے آپ فقط اس مال کے چوکیدار ہیں تو کیا کیا جائے آپ اس اضافی مال کو عدل کے ذریعے انفاق کریں راہ خدا میں انفاق کریں اور آخرت کو سنواریں مال دنیا کی خاطر اولاد اور عزیزوں پر ظلم مت کریں اس سے آخرت کو خریدیں

اچھی زندگی فقط آخرت کی ہے ہم ختم ہورہے ہیں ایسی چیز پس کماو جسے ساتھ لے جاسکو کیا فائدہ ایسی چیز کمانے کا جسے یہیں چھوڑ جانا ہے ہر چیز کا صحیح استعمال کامیابی ہے

شیطان ہر حرام چیز کو خوبصورت بنا کر پیش کرتا ہے وہ حرام لذیذ دکھاتا ہے چاپلوسی اسلام میں سخت معیوب ہے لوگ سوشل میڈیا پر غلط تصاویر پر ماشااللہ لکھتے ہیں یہ چاپلوسی ہے

دوست وہی ہے جو دوسرے دوست کی خامیوں کو اس پر تنہائ میں آشکار کرتا ہے

بحر حال یہ ذہن میں رکھیں قرآنی نگاہ رکھیں اپنے افعال میں تاکہ سرخرو ہوسکیں

ماہ رجب کی مومنین کو بشارت ہو اس ماہ مِِیں نیکیاں کمائیں ماہ رجب کو درک کرنے والے جنتی ہیں اس ماہ میں روزہ رکھنے والے پرجنت واجب ہے اذکار پڑھیں لا الہ الا اللہ کا ورد بہت ثواب ہے غسل کریں اسے خدا کا مہینہ کہاجاتاہے یہ اللہ کا مہینہ ہے رجب اور شعبان میں خود کواس قابل بنائیں کہ رمضان کی معرفت حاصل کرسکیں اور بامعرفت اس مہینے میں داخل ہوسکیں

آخر میں دعا ہے ہمیں ان مہینوں کی معرفت نصیب فرما آمین والسلام

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10413