14

انسان کیلیے ضروری ہے کہ وہ امتحان کی منزل سے گزرے،بغیر امتحان کے کامیابی ممکن نہیں۔مولانا محبوب حسین عرفانی

  • News cod : 10454
  • 13 فوریه 2021 - 7:19
انسان کیلیے ضروری ہے کہ وہ امتحان کی منزل سے گزرے،بغیر امتحان کے کامیابی ممکن نہیں۔مولانا محبوب حسین عرفانی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قدیمی جامعہ مسجد علامہ حائری وسن پورہ لاہور میں امام جمعہ والجماعت حجت الاسلام محبوب حسین عرفانی نے […]

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قدیمی جامعہ مسجد علامہ حائری وسن پورہ لاہور میں امام جمعہ والجماعت حجت الاسلام محبوب حسین عرفانی نے خطبہ جمعہ کے پہلے حصے میں کہا کہ سب تعریفیں ذات پروردگارِ عالم کیلیے ہے۔کہ جس نے ہمارے دلوں کو آل محمد ع سے محبت کرنے والوں میں شمار فرمایا۔درود وسلام ہو محمد وآل محمد علیہم السلام پر۔کہ جنہوں نے ہماری ہر راہ میں قول واحادث کے ذریعے ہماری رہنمائ فرمائ۔۔درحقیقت امتحانات بہت ہیں۔مگر جو امتحان میرا موضوع بیان ہے وہ امتحان دو طرح کے ہیں۔

1,امتحان دنیاوی

2,امتحان آخروی

کوئی بھی پیغمبر امتحان کے بغیر اللہ پاک کے ہاں کامیابی کی منزل پر فائز نہیں ہوا۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام سے نمرود کی آگ کے ذریعے امتحان ہوا۔اوردین مبین کیلیےکامیاب پیغمبر قرار پاۓ۔

جبکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا امتحانی مرحلہ آپ کی پیدائش سے پہلے ہی شروع ہوچکا تہا۔آپ بھی مختلف امتحان سے گزرے۔ جیسے آپ کے پیدائش کی بشارت کا سن کر فرعون کا بنی اسرائیل کے تمام نومولود بچوں کا قتل کروانا،پیدائش کے بعد آپ کی دیکہ بہال فرعون کے محل فرعون کی زوجہ کے ہاتہوں ہونا۔جوانی میں آپ کا ہجرت کرنا۔اور حضرت شعیب کے ہاں پناہ لینا اور ان کی بیٹی سے نکاح کرنا اور 10سال تک بہیڑ بکری چرانا۔اور نتیجتاً اللہ تعالیٰ نے آپ کو عصا مبارک اور نور کی روشنی سے نوازا ۔اور ہارون جیسے بھائی سے نوازا۔تاکہ فرعون کو دین مبین کی طرف ہدایت کرسکیں۔

پس انسان کیلیے ضروری ہے کہ وہ امتحان کی منزل سے گزرے۔بغیر امتحان کے کامیابی ممکن نہیں۔

دوسری بات،محنت کے ساتھ ساتھ صلاحیت کا ہونا بھی ضروری ہے۔انسان پوری رات عبادت الہی میں مشغول رہے۔لیکن اپنی صلاحیتوں کو بروۓ کار نہیں لاتا۔تو ایسےانسان کا کامیاب ہونا بہی ممکن نہیں کیونکہ وہ اپنے صلاحیتوں کو بروۓ کار ہی نہیں لاتا تو۔کامیاب کیسے ہوگا۔بلکہ کامیابی حاصل کرنے کی بجاۓ وہ کام کو مزید خراب کردے گا۔لہذا جس طرح سے دعا کے ساتھ دوا بہی ضروری ہے اسی طرح طلب خداوندی کے ساتھ ،صلاحیت ،محنت اور کوشش بھی ضروری ہے۔اگر نہ ملے تو یہ مصلحت بھی حکمت خداوندی سے مربوط ہے۔

دوسرے خطبے میں فرمایا:امیر المومنین حضرت علی علیہ السَّلام نے فرمایا: مخلوق سے نہ مانگو ، بلکہ خدا سے مانگو۔اگر وہ عنایت کرے۔تو رحمت ہے ۔نہ دے تو حکمت ہے۔بندے سے اگر مانگو۔تو بندہ اگر دےاحسان ہے اسکا۔اور نہ دے تو شرمندگی۔کتنا خوبصورت کلام ہے مولا امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا۔

پروردگار عالم ہم سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔الہی آمین۔موسی زمان ابہی بھی پردہ غیب میں ہیں۔خدا کرے کہ وہ موسی بھی جلدی آجاۓ تاکہ فرعونیت تباہ وبرباد ہو۔الہی آمین۔

خطبے کے آخری حصے میں فرمایا:اسلامی جمہوریہ ایران کی 42ویں سالگرہ پر رہبر معظم اور بالخصوص امام زمانہ علیہ السلام کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔اور دعاکرتا ہوں کہ پرودرگار عالم اس ملک کو اللہ تبارک وتعالی مزید ترقی کی طرف گامزن فرما ۔اور دشمنان اسلام کو نیست ونابود فرما۔مظلومین یمن ،فلسطین ،کشمیر کی حمایت ونصرت فرما۔موسی زمان امام مہدی علیہ السلام کا جلد ظہور فرما۔الہی آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10454