7

پر امن شہریوں، علماءکو بد نام زمانہ فور تھ شیڈول میں شامل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 10588
  • 14 فوریه 2021 - 16:30
پر امن شہریوں، علماءکو بد نام زمانہ فور تھ شیڈول میں شامل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے حالیہ دنوں میں پر امن شہریوں، علماء اور تنظیمی افراد کو بد نام زمانہ فور تھ شیڈول میں شامل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکتب اہل بیت ؑکے خلاف کسی بھی سازش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے حالیہ دنوں میں پر امن شہریوں، علماء اور تنظیمی افراد کو بد نام زمانہ فور تھ شیڈول میں شامل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکتب اہل بیت ؑکے خلاف کسی بھی سازش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، چاہے جتنی بڑی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے۔ یزیدی قوتیں اور جنرل ضیاءالحق کی آمریت پاکستان میں تشیع کو نہ دبا سکیں تو آج کے حکمران کس باغ کی مولی ہیں؟ کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی اقدامات کا ہدف عزاداری سید الشہداءکو محدود کرنا ہے۔ ہم شیطانی عزائم سے آگاہ ہیں اورواضح کرتے ہیں کہ عزاداری ہماری شناخت اور قوت ہے، اسے خون دے کر بھی جاری رکھیں گے ۔کوئی پابندی برداشت نہیں کریں گے۔

قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی قیادت میں ملت جعفریہ ،عزاداری اور مکتب اہل بیت کا تحفظ کرتی چلی آ رہی ہے، اس پر کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ فورتھ شیڈول کو شریف شہریوں کی بجائے، تکفیری دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف استعمال کیا جائے۔فورتھ شیڈول کا ظالمانہ قانون، آئین کی خلاف ورزی اور تشیع کو دیوار سے لگانے کی سازش کی ہے، ظالمانہ اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔حکومت انتہائی اقدام پر مجبور نہ کرے ۔ شہادت اور صعوبتیں برداشت کرنا نسلوں سے تشیع کی تاریخ کا حصہ ہے، کسی سے مرعوب پہلے ہوئے ، اور نہ ہی اب ہوں گے۔ حسینیت اورقائد ملت اسلامیہ علامہ ساجد علی نقوی حفظ اللہ کے طرز سیاست نے ہمیں سر اٹھا کر چلنا سکھایا ہے،ا سے سر کٹوا کر بھی جاری رکھیں گے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10588