12

انڈونیشیاکے شیعہ قائد ڈاکٹر جلال الدین رحمت انتقال کر گئے 

  • News cod : 10727
  • 16 فوریه 2021 - 14:02
انڈونیشیاکے شیعہ قائد ڈاکٹر جلال الدین رحمت انتقال کر گئے 
ڈاکٹر جلال الدین رحمت، انڈونیشیا میں مذہب تشیع کے بانی،اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے قائداور انڈونیشی تنظیم ایجابی کے سربراہ تھے۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق،انڈونیشیا میں مذہب تشیع کی بنیاد رکھنے والے شیعہ رہنمااورانڈونیشی تنظیم ایجابی کے سربراہ ، ڈاکٹر جلال الدین رحمت کا انتقال ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر جلال الدین رحمت، انڈونیشیا میں مذہب تشیع کے بانی،اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے قائداور انڈونیشی تنظیم ایجابی کے سربراہ تھے۔

آپ گزشتہ روز کورونا بیماری کی وجہ سے دعوت حق کو لبیک کہہ گئے۔

مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت انڈونیشیا کی سیاسی اور ثقافتی شخصیات میں سےایک تھے مرحوم و مغفور نے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں اہل بیت (ع) کی فکر کو پھیلانے میں انتہائی مؤثر کردار ادا کیا۔

انڈونیشیا میں شہید مطہری اسکول سسٹم ،جو مرحوم اور ان کے بیٹے ، ڈاکٹر فتاح رحمت کے ذریعے قائم اور چلائے جاتے ہیں،اس ملک میں بہترین ثقافتی شخصیات کی تربیت گاہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

مرحوم ڈاکٹر جلال الدین رحمت، حکومت اسلامی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی سے والہانہ عقیدت رکھتے تھے اور ہمیشہ اسلامی مذاہب کے مابین اتحاد و وحدت کے لئے کوشاں رہتے تھے۔

ڈاکٹر جلال الدین،دنیائے اسلام کے علمی سرمایہ تھے اس بات کا ثبوت ان کی تالیف کردہ گراں قدر کتابیں،مقالہ جات اور تقریریں ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10727