13

حضرت علیؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، حجت الاسلام سید محمد حسن نقوی

  • News cod : 11807
  • 26 فوریه 2021 - 12:10
حضرت علیؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، حجت الاسلام سید محمد حسن نقوی
حضرت علی علیہ السلام کے اجتماعی و سیاسی مسائل میں سیاست علوی ایک ایسا باب ہے جس کے گہرے مطالعے کی ضرورت ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ الامام المنتظر (عج) قم ایران کے پرنسپل حجت السلام سید محمد حسن نقوی نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت علیؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کو اپنائیں‘ صبر و تحمل اور عمل و استقامت کا دامن تھام کر آپ کی تعلیمات کی روشنی میں آپ کے دیئے ہو ئے نظام کی تشکیل کے لئے کوشاں رہیں تاکہ انسانیت کو فلاح و نجات سے ہمکنار کیا جاسکے۔
حضرت علی علیہ السلام کے اجتماعی و سیاسی مسائل میں سیاست علوی ایک ایسا باب ہے جس کے گہرے مطالعے کی ضرورت ہے بحرانی حالات میں انہوں نے جس طرح کامیاب حکمرانی کی اور منفرد و جامع طرز جہاں بانی عطا کیا ہمارے حکمرانوں کیلئے نمونہ عمل ہے۔
باب العلم کی زندگی ہر رخ سے ایک آفتاب درخشندہ ہے۔علم، حلم، عبادت، خطابت، شجاعت، ریاضت، تلاوت ہر ایک وصف گویا منفرد تھا۔
مالک اشتر کے نام آپ کا وصیت نامہ ہدایت اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے جسے ریاست کے حکمرانوں کو بھی استفادہ کرنا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11807