7

صاحبزادی رسول (ص) کے کردار کو اپنائیں، یوم خواتین پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  • News cod : 12831
  • 08 مارس 2021 - 14:36
صاحبزادی رسول (ص) کے کردار کو اپنائیں، یوم خواتین پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
قراداد میں کہا گیا ہے کہ خاتون جنت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہاکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے،اُن کے نقشِ قدم پر چل کر ہی ہم فلاح پا سکتے ہیں۔یوم خواتین پر ہمیں اس عزم کا اظہار کرنا چاہیے کہ ہم صاحبزادی رسول (ص) کے کردار کو اپنائیں۔اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی آخرت کا سامان کریں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے یوم خواتین پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

قراداد میں کہا گیا ہے کہ خاتون جنت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہاکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے،اُن کے نقشِ قدم پر چل کر ہی ہم فلاح پا سکتے ہیں۔یوم خواتین پر ہمیں اس عزم کا اظہار کرنا چاہیے کہ ہم صاحبزادی رسول (ص) کے کردار کو اپنائیں۔اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی آخرت کا سامان کریں۔یہ ایوان یوم خواتین کے موقع پر غیر اسلامی طرزِ عمل اپنانے اور غیر اسلامی طریقہ زندگی اختیار کرنے کے مطالبات کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12831