15

امام موسی کاظم ع کا دور نہایت مصائب اور شدید مشکلات کا دور تھا، حجت الاسلام سید مرید حسین نقوی

  • News cod : 12958
  • 09 مارس 2021 - 14:20
امام موسی کاظم ع کا دور نہایت مصائب اور شدید مشکلات کا دور تھا، حجت الاسلام سید مرید حسین نقوی
امام موسی کاظم ؑ کو کبھی کسی نے تر شروئی اور سختی کے ساتھ بات کرتے نہیں دیکھا اور انتہائی ناگوار حالات میں بھی مسکراتے ہوئے نظر ائے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر، ناظم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی نے حضرت امام موسی کاظم ؑ کے یوم شہادت پر کہا ہے کہ امام موسی کاظم علیہ السلام نے مختلف حکاّم دنیاکے دور میں زندگی بسر کی آپ کا دور حالات کے اعتبار سے نہایت مصائب اور شدید مشکلات کا دور تھا۔ آپ مسلمانوں کو سیاسی و سماجی طور پر آگاہ و بیدار کرنے کی کوشش کی اور انھیں عباسی حکمرانوں کی بدعنوانیوں سے آگاہ کیا۔
آپ پرجتنا بھی ظلم و ستم ہوتا آپ صبر اور نماز سے سہارا لیتے۔ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ہرحال میں صبر و شکر ادا کرتے بصرہ کا زندانباں عیسی بن جعفر کہتا ہے میں نے بہت کوشش کی کہ امام(ع) پر ہرلحاظ سے نظر رکھوں یہاں تک کہ چھپ چھپ کران کی دعاؤں اور نیایش کو سنتا تھا مگر وہ فقط درگاہ خداوند سے طلب رحمت و مغفرت کرتے اور وہ اس دعا کی بہت زيادہ تکرار فرماتے ،خدایا تو جانتا ہے کہ میں تیری عبادت کے لئے ایک تنہائي کی جگہ چاہتا تھا اور اب جب کہ تو نے ایک ایسی جگہ میرے لئے مہیا کردی ہے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں ۔
آپ کو کبھی کسی نے تر شروئی اور سختی کے ساتھ بات کرتے نہیں دیکھا اور انتہائی ناگوار حالات میں بھی مسکراتے ہوئے نظر ائے۔
خدا ہم سب کو علوم ومعارفِ آل محمد سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔ آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12958