14

عزت نفس اور کرامت انسانی کی حفاظت سیرہ پیغمبر اکرم کا اھم سبق ہے، علامہ سید احمد رضوی

  • News cod : 13111
  • 10 مارس 2021 - 21:33
عزت نفس اور کرامت انسانی کی حفاظت سیرہ پیغمبر اکرم کا اھم سبق ہے، علامہ سید احمد رضوی
بعثت انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور عظیم دن ہے۔ بعثت درحقیقت انسانوں کی بیداری اورعلم و خرد کی سربلندی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،حضرت محمد مصطفی (ص) کی بعثت کا جشن پوری دنیا میں انتہائی مذہبی جوش جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اسی مناسبت سے حسینیہ بلتستان قم ایران میں بھی ایک پروقار جشن کا اہتمام کیاگیا۔ اس پروقار جشن میں خطاب کرتے ہوئےجامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سابق صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے امت مسلمہ کو عید مبعث رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مبعث، جوش و جذبے کی عید، فطرت الہی سے رجوع کئے جانے کا دن اور عقل، آزادی، عدل و عدالت اور خدا کی بندگی کے ہمراہ زندگی گذارنے کا دن ہے اور پیغمبران الہی کا وظیفہ انسانوں کی اس پاک فطرت کی جانب ہدایت اور خداوند متعال کے احکامات کے دائرے میں رہنمائی کرنا ہے۔

سید احمد رضوی نے کہا کہ بعثت انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور عظیم دن ہے۔ بعثت درحقیقت انسانوں کی بیداری اورعلم و خرد کی سربلندی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13111