14

پیغمبر اکرم کا وجود سراپا رحمت ہے، شیخ عبداللہ دقاق

  • News cod : 13206
  • 11 مارس 2021 - 23:35
پیغمبر اکرم کا وجود سراپا رحمت ہے، شیخ عبداللہ دقاق
مبلغین پر بھی لازم ہے کہ وہ لوگوں کے لئے رحمت بن کر جائیں۔پیغمبر اکرم کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئےتبلیغ کے دوران لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مؤسسہ باقر العلوم قم المقدس میں یوم بعثت اور دورہ تربیت مبلغین کی کلاسز کے اختتام پر تقریب انعامات کے حوالے سے ایک جشن کا پروگرام رکھا گیا۔

جس میں قائد شیعیان بحرین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم  کے نمائندے حجۃالاسلام و المسلمین ڈاکٹر شیخ عبداللہ الدقاق نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا.

انہون نے کہا کہ پیغمبر اکرم کا وجود سراپا رحمت ہے۔ ان کے دم قدم سے ہی عالم میں رحمت پھیلی ہے۔ لہٰذا مبلغین پر بھی لازم ہے کہ وہ لوگوں کے لئے رحمت بن کر جائیں۔پیغمبر اکرم کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئےتبلیغ کے دوران لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھیں۔ ایک مبلغ کا سب سے اہم فریضہ اپنی اور دوسروں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینا ہے۔

آخر میں ممتاز اور کلاسز میں منظم شرکت کرنے والے طلاب میں انعامات تقسیم کیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13206