5

کوسوو نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی حوصلہ افزائی کی ہے، حماس

  • News cod : 13499
  • 16 مارس 2021 - 19:54
کوسوو نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی حوصلہ افزائی کی ہے، حماس
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے یورپی ملک کوسوو کے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ قابض صہیونی ریاست کی مکمل طرف داری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے یورپی ملک کوسوو کے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ قابض صہیونی ریاست کی مکمل طرف داری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حماس کی جانب سے نے بیت المقدس کوفلسطینی قوم کا شہر کہا جسے قابض صیہونی ریاست کو ہرگز نہیں دیا جاسکتا، کوسوو نے القدس میں اپنا سفارت خانہ قائم کرکے قابض صہیونی دشمن کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی حوصلہ افزائی قرار دی ہے اور القدس کو یہودیانے اور اس کی عرب شناخت مٹانے کی تمام سازشیںناکام بنانے کے یقین کا اظہار کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13499