15

علامہ سبطین سبزواری کا بزرگ علماء کے متعلق وضاحتی ویڈیو بیان جاری

  • News cod : 14323
  • 27 مارس 2021 - 18:04
علامہ سبطین سبزواری کا بزرگ علماء کے متعلق وضاحتی ویڈیو بیان جاری
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے رہنماء، خطیب اور پرنسپل جامعۃ النجف ڈسکہ علامہ سبطین سبزواری نے جامعۃ المنتظر لاہور میں وفاق المدارس کے اجلاس کے دوران انکی گفتگو سے متعلق پیدا ہونیوالی غلط فہیمیوں سے متعلق خصوصی طور پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے رہنماء، خطیب اور پرنسپل جامعۃ النجف ڈسکہ علامہ سبطین سبزواری نے جامعۃ المنتظر لاہور میں وفاق المدارس کے اجلاس کے دوران انکی گفتگو سے متعلق پیدا ہونیوالی غلط فہیمیوں سے متعلق خصوصی طور پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ غلط فہمیاں پھیلانے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے، ہم حضرت آیت اللہ ریاض حسین نجفی سمیت تمام علمائے کرام کی پورے دل سے تکریم کرتے ہیں اور وفاق المدارس کے نئے سربراہ کے انتخاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو مبارکباد دیتا ہوں، یہ علمی گھرانہ ہمارے لیے قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قم میں جب تک زیرتعلیم رہے، بزرگان اور انکی خدمات سے انحراف نہیں کیا۔ یہ ویڈیو بیان پیش خدمت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14323

آپکی رائے

  1. ماشاءاللہ⁦❤️⁩
    اللہ تعالیٰ بزرگ علماء کا سایہ ملت کے سر پہ ہمیشہ قائم رکھے،آمین بحق محمد و آلہ الطاہرین 🌹