10

بھارت سے تجارت کو مسئلہ کشمیر کی متنازع پوزیشن پر بحالی سے مشروط کرنا قابل تحسین ہے، فائزہ نقوی

  • News cod : 14805
  • 04 آوریل 2021 - 17:15
بھارت سے تجارت کو مسئلہ کشمیر کی متنازع پوزیشن پر بحالی سے مشروط کرنا قابل تحسین ہے، فائزہ نقوی
جمعیت علماءپاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سید ہ فائزہ نقوی نے بھارت کے ساتھ تجارت کو مسئلہ کشمیر کی 5 اگست کی پوزیشن پر بحالی سے مشروط کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت نہ کرنا غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے بھارت کے ساتھ تجارت کو مسئلہ کشمیر کی 5 اگست کی پوزیشن پر بحالی سے مشروط کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت نہ کرنا غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کروائے اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کا ساتھ دے ۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت اور تحریک آزادی کشمیر کی پشتی بان ہے مگر حکومتی اقدامات مایوسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں ایک تقریر اور کشمیر کی متنازع حیثیت کے خاتمے کے بعد جمعہ کے دن احتجاج کے علاوہ حکومت نے کشمیر پر بے حسی کا مظاہرہ ہی کیا ہے۔ بھارت سے تجارت کی بحالی مسلہ کشمیر کی سابقہ پوزیشن سے مشروط کرنا بھی عوامی دباو  کا نتیجہ ہے، جسے جے یو پی سراہتی ہے ۔فائزہ نقوی نے کہا کہ قوم کا سوال ہے کہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنا ہے یا سفارتی تعلقات استعمال کرکے دیرینہ مسئلے کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے گا، کیونکہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔عالمی برادری کا مظلوم کشمیریوں کی آواز سنے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14805