12

شیعہ مسلمہ عقائد پر عمل کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، علماء امامیہ پریس کانفرنس

  • News cod : 1481
  • 03 سپتامبر 2020 - 19:03
شیعہ مسلمہ عقائد پر عمل کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، علماء امامیہ پریس کانفرنس
حوزہ ٹائمز|پریس کانفرنس میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ منور نقوی ، علامہ عقیل موسیٰ ، علی حسین نقوی سمیت شیعہ آئمہ جماعت ، ذاکرین اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ منور نقوی ، علامہ عقیل موسیٰ ، علی حسین نقوی سمیت شیعہ آئمہ جماعت ، ذاکرین اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اسرائیل کو عرب ممالک کی جانب سے بحثیت ریاست قبول کرنے کے حسسا س معاملے کو دبانےکے لئے پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوادی جارہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ 5 ستمبر کو بھوجانی حال سولجر بازار میں اہم کنونش طلب کرلیا گیا ہے،جس میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ یہ اجلاس علامہ ساجد علی نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مکمل حمایت سے کیا جارہاہے۔

انہوں نے ذاکرین کی گرفتاری کو بھی مذمت کی اور کہاکہ ہم قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ملکی سطح پر آواز بلند کریں گے۔

علماء نے پریس کانفرنس میں فرانسسی میگزین میں توہین رسالت (ص) کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ جمعہ کو گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

علامہ باقر زیدی نے کہا شرپسند عناصر پاکستان میں منافرت پھیلارہے ہیں جو پاکستان کے استحکام کے لئے اچھا نہیں یہ منافرت چاہے لسانی ہو، مذہبی ہو یا کوئی اور اس حوالے سے ریاستی ادارے حالات کا جائزہ لیں اور تجزیہ کریں اورملکی حالات کو کنڑول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ اپنا عقیدہ چھوڑنا نہیں ہے اور کسی دوسرے کا چھیڑنا نہیں لہذا ہم اتحاد امت کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کا پلٹ فارم موجود ہے ہم اہلسنت علماء سے رابطے میں ہیں انشاءاللہ بہت جلدشر پسند عناصر کی شرارت کو ختم کردیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1481