7

سچا مؤمن اپنے ایمان،عبادتوں اورالہی قوانین کی پاسداری کرتا ہے، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 15081
  • 07 آوریل 2021 - 10:10
سچا مؤمن اپنے ایمان،عبادتوں اورالہی قوانین کی پاسداری کرتا ہے، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی
ہرانسان کوچاہئےکہ تقوی میں بلند مرتبے پرپہنچنے کی کوشش کرے تاکہ رضائے خداوندی کےحصول کا راستہ ہموار ہو اور دنیا و آخرت میں وہ ایک کامیاب انسان بن سکے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں فیصل آباد اور کراچی سے آئے ہوئے زائرین کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ سچا مؤمن،حقیقی اسلام کہ جسے محمد وآل محمد علیہم السلام نے ہمیں بتایا ہے،کا پابند ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہرانسان کوچاہئےکہ تقوی میں بلند مرتبے پرپہنچنے کی کوشش کرے تاکہ رضائے خداوندی کےحصول کا راستہ ہموار ہو اور دنیا و آخرت میں وہ ایک کامیاب انسان بن سکے۔

آیت اللہ بشیر نجفی نے مزید کہاکہ سچا مؤمن اپنے ایمان، عبادتوں اورالہی قوانین کی پاسداری کرتا ہے تاکہ معاشرے میں امن واستقرار باقی رہےاور ظاہرہے جب تک اہلبیت علیہم السلام کے بتائےہوئےراستے کی پابندی نہیں کی جائےگی اس وقت تک یہ ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے آخر میں کہاکہ مؤمنین کرام کو سیرت محمد وآل محمد علیہم السلام سے واقف ہونا ضروری ہے اور ساتھ ساتھ اِسے اپنے اخلاق و کردار اور سلوک سےمعاشرے میں نشرکرنا چاہئےتاکہ ہم میں سے ہر ایک آل محمد علیہم السلام کے مشن کا مبلغ ہو اور دنیا پر ان کےعظیم مشن کو مزید واضح کیا جاسکے، اہل بیت علیہم السلام کے بتائےہوئےراستےکا پابند انسان ،پورے معاشرے کے لئےنمونہ عمل ہےتاکہ لوگ اس کی اقتداء کریں اور اچھائی وبھلائی کی معاشرے میں ترویج۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15081