20

استقبال ماہ رمضان کی مناسبت سے علماء بلتستان کا ایک اہم اجلاس علامہ شیخ حسن جعفری کی صدارت میں منعقد

  • News cod : 15174
  • 09 آوریل 2021 - 12:44
استقبال ماہ رمضان کی مناسبت سے علماء بلتستان کا ایک اہم اجلاس علامہ شیخ حسن جعفری کی صدارت میں منعقد
علامہ شیخ حسن جعفری نے اجلاس میں موجود تمام علماء کرام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ماہ مبارک رمضان المبارک تبلیغ، ترویج دین اور تقرب الہی حاصل کرنے کیلئے ایک بہترین فرصت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، استقبال ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے علماء بلتستان کا ایک اہم اجلاس امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی صدارت میں منعقد ہوا۔
علامہ شیخ حسن جعفری نے اجلاس میں موجود تمام علماء کرام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ماہ مبارک رمضان المبارک تبلیغ، ترویج دین اور تقرب الہی حاصل کرنے کیلئے ایک بہترین فرصت ہے۔

انہوں نے علماء کرام سے اس بابرکت مہینے میں عقائد،احکام،اخلاق،اصلاح معاشرہ اور امام جوان علیہ السلام کے منتظران کی اہم ذمہ داریوں جیسےموضوعات پر گفتگو کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے لہذا علماء کرام جوانوں سے رابطے میں رہیں اور بلتستان کے جوانوں سے بھی کہا گیا کہ وہ علماء کرام سے رابطہ برقرار رکھے کیونکہ مختلف طاقتیں معاشرے کے افراد کو بلاخص جوانوں کو علماء سے دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

امام جمعہ شہر سکردو نے سکردو کیبل نیٹ ورک کی جانب سے ماہ رمضان میں سلسلہ وار دروس کی ریکاڈینگ کو سراہا اور اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے پر زور دیا۔

علامہ شیخ حسن جعفری نے محکمہ شرعیہ میں خدمات سرانجام دینے والے علماء کرام کی قدر دانی کرتے ہوئے ان کی بے پناہ خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس اجلاس میں سید عباس رضوی، سید باقرالحسینی اور شیخ محمد علی مظفری سمیت متعدد علماء کرام شریک تھے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15174