10

“وفاق ٹائمز” ہمیشہ علماء کی فعالیتوں کو نشر کرنے کے لئے تیار ہے، محمد ابراہیم صابری

  • News cod : 15184
  • 09 آوریل 2021 - 15:03
“وفاق ٹائمز” ہمیشہ علماء کی فعالیتوں کو نشر کرنے کے لئے تیار ہے، محمد ابراہیم صابری
وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ابراہیم صابری نے دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ٹائمز نے اس سال کام شروع کیا ہے اور یہ ادارہ دنیا بھر کے علمائے کرام اور طلاب خصوصا پاکستان کے مدارس اور مراکز دینی کے ترجمان کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے ہمیشہ علماء کی فعالیتوں کو نشر کرنے کے لئے تیار ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے قم میں موجود صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔

وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ابراہیم صابری نے دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ٹائمز نے اس سال کام شروع کیا ہے اور یہ ادارہ دنیا بھر کے علمائے کرام اور طلاب خصوصا پاکستان کے مدارس اور مراکز دینی کے ترجمان کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے ہمیشہ علماء کی فعالیتوں کو نشر کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے وفاق ٹائمز کے بانی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیوز ایجنسی علامہ قاضی نیاز مرحوم کی خواہش پر وجود میں آئی ہے۔ ان کی خواہش تھی کہ وفاق ٹائمز دینی،سماجی اور سیاسی سرگرمیوں خصوصا دینی مدارس اور مراکز دینی کی فعالیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرے۔ لیکن بدقسمتی سے ان کی عمر نے وفا نہیں کی، اسی لئےآج ہم پوری توانائی کے ساتھ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی سرپرستی میں مرحوم کے تصورات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15184