5

جنرل سید محمد حجازی کی وفات پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 15793
  • 19 آوریل 2021 - 18:14
جنرل سید محمد حجازی کی وفات پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں جنرل سردار سید محمد حجازی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں بڑی اور موثر ذمہ داریوں کے حوالے سے خدمات انجام دی ہیں اور ان سب کی انجام دھی میں کامیاب رہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی عہدیدار سردار حجازی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا اور سوگوار خاندان کو تعزیت پیش کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛

بسم الله الرّحمن الرّحیم
بہت افسوس کے ساتھ ، مجھے معزز سردار سید محمد حجازی رضوان اللہ علیہ کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔ اپنی پوری زندگی مجاہدت میں گزارنا، متحرک فکر، سچے عقیدے سے بھر پور دل، محکم ارادہ اور بلند حوصلہ، اسلام اور انقلاب کی خدمت میں پوری قوت کو صرف کرنا، اس مجاہد فی سبیل اللہ کی زندگی کا خلاصہ ہے۔ انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں اہم اور موثر داریوں پر خدمات انجام دی ہیں اور ان سب کی انجام دھی میں کامیاب رہے۔ آپ کا فقدان حتما غمناک ہے۔ میں ضروری سمجھتا ہوں کے آپ کی زوجہ، بچوں اور خاندان کے دیگر افراد اور ان کے دوستوں اور ساتھیوں کو دلی تعزیت پیش کروں اور اللہ تعالی سے ان کے صبر اور تسلی کے لئے دعا گو ہوں۔
خدا اس مرحوم بھائی پر رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔
سیّدعلی خامنه‌ای
۳۰ فروردین ۱۴۰۰

واضح رہے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان ادارے کے مطابق آئی آر جی سی قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی انقلاب اسلامی کی پاسداری اور نظام اسلامی کے راستے میں ایک عرصہ انتھک محنتوں اور کوششوں کے بعد گذشتہ شب حرکت قلب بند ہونے کے باعث لقاء اللہ کی منزل پر اپنے شہید ساتھیوں کو جا ملے۔ آپ دفاع مقدس کے دوران غازی تھے اور آپ کی عمر 65 برس تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15793