13

حکمران اور عوام اپنے آپ کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالیں، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 15904
  • 21 آوریل 2021 - 15:44
حکمران اور عوام اپنے آپ کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالیں، علامہ افضل حیدری
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے مفکر اسلام حضرت علامہ اقبال کے یوم وفات کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ شاعر مشرق کے افکار و خیالات دراصل امت مسلمہ کے ہر دردمند انسان کی آواز تھے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے مفکر اسلام حضرت علامہ اقبال کے یوم وفات کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ شاعر مشرق کے افکار و خیالات دراصل امت مسلمہ کے ہر دردمند انسان کی آواز تھے ۔

مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور نے کہا کہ علامہ اقبال نے جہاں برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ حریت بیدار کرنے کی کوشش کی وہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلام پر عمل پیرا ہونے، قرآنی احکامات پر کاربند ہونے، سیرت رسول سے عملی اسفادہ کرنے، مشاہیر اسلام کے کردار کا مطالعہ کرنے اور اسلامی روایات و اقدار کو رواج دینے کی بھرپور کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقبال اور قائد اعظم کے پاکستا میں آج بھی مغربی اور یورپی ثقافت کی یلغار جاری ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سب سے پہلے حکمران اور پھر عوام اپنے آپ کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالیں تاکہ پاکستان انفرادی لحاظ سے ترقی کرے اور عالم اسلام کا مرکز و محور قرار پائے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=15904