15

شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی نے قم ونجف کے مراجع کی تقلید کو رواج دیا، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

  • News cod : 16265
  • 27 آوریل 2021 - 15:51
شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی نے قم ونجف کے مراجع کی تقلید کو رواج دیا، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
انہوں نے کہاکہ شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس ؒ نے قم ونجف کے مراجع کی تقلید کو رواج دیا۔ آپ تمام علوم پر تسلط رکھتے تھے،چھٹی بالکل نہیں کرتے تھے۔فرمایا کرتے تھے طالب کا وقت ضایع کیا تو ہم سے باز پرس ہو گی۔ہرمحفل میں تربیت کرتے تھے۔آپ نے پندرہ سال کلیۃ القضاء میں تدریس کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے  جامعۃ الفرات سرگودھا کی طرف سے شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس ؒ کی ۲۲ ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب شیخ الجامعہ لاہور تشریف لائے اس وقت بہت کم جگہ نماز ہوتی تھی، آپ کی برکت سے مساجد آباد ہونے لگیں۔ان کے استاد علامہ سید باقر چکڑالوی آپ کو خط میں حبیب مکرم کہہ کر مخاطب کرتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس ؒ نے قم ونجف کے مراجع کی تقلید کو رواج دیا۔ آپ تمام علوم پر تسلط رکھتے تھے،چھٹی بالکل نہیں کرتے تھے۔فرمایا کرتے تھے طالب کا وقت ضایع کیا تو ہم سے باز پرس ہو گی۔ہرمحفل میں تربیت کرتے تھے۔آپ نے پندرہ سال کلیۃ القضاء میں تدریس کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16265