14

وفاق المدارس الشیعہ کی سپریم کونسل تشکیل دے دی گئی،علامہ ساجد علی نقوی سمیت 7 علماء شامل

  • News cod : 16429
  • 29 آوریل 2021 - 19:00
وفاق المدارس الشیعہ کی سپریم کونسل تشکیل دے دی گئی،علامہ ساجد علی نقوی سمیت 7 علماء شامل
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کومجلس اعلیٰ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ محمدمحسن مہدوی، علامہ شیخ محمد حسن سروری، علامہ خورشید انور جوادی اور علامہ محمد افضل حیدری بحیثیت سیکرٹری جنرل شامل ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مرکزی کابینہ کی مشاورت سے سات رکنی سپریم کونسل (مجلس اعلیٰ )تشکیل دے دی ہے۔ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کومجلس اعلیٰ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ محمدمحسن مہدوی، علامہ شیخ محمد حسن سروری، علامہ خورشید انور جوادی اور علامہ محمد افضل حیدری بحیثیت سیکرٹری جنرل شامل ہیں۔تمام اراکین کی نامزدگی پانچ سالہ مدت کے لئے کی گئی ہے۔مجلس اعلیٰ وفاق المدارس کے تمام امور کا نگران ادارہ ہے۔جو مرکزی صدر کے انتخابات کے لئے الیکشن کمشنر کی تقرری کے ساتھ انتظامی اداروں میں اختلافات کی صورت میں اکثریت رائے سے حتمی فیصلہ کرتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16429