9

مجلس عاملہ کے اراکین بے لوث خدمت انجام دے رہے ہیں، حجۃ الاسلام سید ظفر علی نقوی

  • News cod : 16506
  • 01 می 2021 - 19:50
مجلس عاملہ کے اراکین بے لوث خدمت انجام دے رہے ہیں، حجۃ الاسلام سید ظفر علی نقوی
انہوں نے کہا کہ الحمد للہ مجلس عاملہ کے اراکین پاکستان بھر کے مختلف علاقوں میں سے ہیں اور بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں ان کا طرہ امتیاز یہ ہے کہ  مختلف علاقوں، ثقافتوں اور زبانوں کے باوجود دفتر کے پلیٹ فارم پر ایک پیار و محبت،الفت و مہربانی کے ساتھ ایک ہی چمن کے پھول جیسے ہیں۔ یہی بے لوث خدمت کا جذبہ اور آپس میں ہمدلی اور محبت ہی ہمارا بہت بڑا سر مایہ ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم میں مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا آغاز  مجلس عاملہ کے سینیئر رکن اور مسؤل شعبہ امور طلاب برادر سید تجمل حسین نقوی نے باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا۔تلاوت کلام پاک کے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر مولانا ثاقب عباس اور مجلس عاملہ کے فعال رکن مولانا مجاہد حسین نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اور آخر میں مدیر محترم جناب حجت الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی نے صدارتی خطاب کیا۔

مدیر محترم نے مجلس عاملہ کے اس اجلاس کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے ہوئے مجلس عاملہ کے تمام اراکین کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ الحمد للہ مجلس عاملہ کے اراکین پاکستان بھر کے مختلف علاقوں میں سے ہیں اور بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں ان کا طرہ امتیاز یہ ہے کہ  مختلف علاقوں، ثقافتوں اور زبانوں کے باوجود دفتر کے پلیٹ فارم پر ایک پیار و محبت،الفت و مہربانی کے ساتھ ایک ہی چمن کے پھول جیسے ہیں۔ یہی بے لوث خدمت کا جذبہ اور آپس میں ہمدلی اور محبت ہی ہمارا بہت بڑا سر مایہ ہے۔

انہوں نے اراکین مجلس عاملہ سے درخواست کی کہ دفتر قائد ملت کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے رفت وآمد کا سلسلہ جاری رکھیں اور طالب علموں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داری نحو احسن طریقے سے نبھائیں۔ اور قوم و ملت کی خدمت کریں اور اگر کسی برادر کے پاس مصروفیات کی وجہ سے ٹائم نہیں ہے تو ہمین بتائے تاکہ اس کا کوئی متبادل حل ڈھونڈا جا سکے  ۔کیونکہ یہ ایک شرعی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے ہم سب  اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں ۔

ایک ہزار پاکستانی طلاب کو ہدیہ تقسیم کرنے کا اعلان
مدیر دفتر قائد ملت حجت الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی نے اس اجلاس میں ایک ہزار پاکستانی طلاب کو قائد ملت کی طرف سے ہدیہ تقسیم کرنے کا ایک تاریخی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہدیہ تمام پاکستانی طلاب کو بلا تفریق دیا جائے گا کیونکہ یہ ہدیہ ہے اور طلاب کا حق ہے اور ہماری کوشش ہے ہر طالب علم کی خدمت کریں چاہے وہ کسی بھی علاقے، زبان یا تنظیم سے ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہدیہ دفتر قائد ملت میں باقاعدہ نظم و ضبط اور عزت و احترام کے ساتھ  مجلس عاملہ کی توسط سے طلاب میں تقسیم کیا جائے گا ۔

اس اہم اجلاس کے اسٹیج سکریٹری کے فرائض جناب حجت الاسلام شیخ غلام محمد شاکری نائب مدیر محترم نے انجام دئیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16506