9

مسئلہ فلسطین ہر پاکستانی شہری کے دل کی دھڑکن ہے، ترجمان وزارت خارجہ

  • News cod : 16812
  • 07 می 2021 - 3:48
مسئلہ فلسطین ہر پاکستانی شہری کے دل کی دھڑکن ہے، ترجمان وزارت خارجہ
وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے " مسئلہ فلسطین" پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حکومت کی ترجیح اورہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے۔یہ مسئلہ انسانی حقوق کے تناظر میں انتہائی اہم ہے۔

وفاق ٹائمز- وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے ” مسئلہ فلسطین” پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حکومت کی ترجیح اورہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے۔یہ مسئلہ انسانی حقوق کے تناظر میں انتہائی اہم ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلسطینی عوام کے لئے غیر متزلزل حمایت اتنی ہی پرانی ہے جتنا پرانا یہ ملک ہے، پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینیوں کی منصفانہ جدوجہد کے حامی رہے ہیں،پاکستان 1988میں فلسطین کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے تمام عالمی فورمز اور او آئی سی پر فلسطین سے متعلقہ قراردادوں کی حمایت کی ہے،مسئلہ فلسطین ہی اسلامی سربراہی کانفرنس کے جنم کا باعث بنا ہے۔ ۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تحفظات ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16812