8

عالمی یوم القدس کے موقع پر قم میں فلسطینی پرچم کشائی

  • News cod : 16842
  • 07 می 2021 - 5:49
عالمی یوم القدس کے موقع پر قم میں فلسطینی پرچم کشائی
عالمی یوم القدس کی مناسبت اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے مقدس شہر قم میں فلسطینی پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب رکھی گئی جس میں اسلامی تبلیغات کے ڈپٹی چیئرمین نصرت اللہ صافی، نمائندہ ولی فقیہ قم اور آستان مقدس حضرت معصومہ کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی، فوج اور پولیس کے اعلی عہدیداروں سمیت سٹی گورنمنٹ کے سربراہان بھی شریک تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم القدس کی مناسبت اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے مقدس شہر قم میں فلسطینی پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب رکھی گئی جس میں اسلامی تبلیغات کے ڈپٹی چیئرمین نصرت اللہ صافی، نمائندہ ولی فقیہ قم اور آستان مقدس حضرت معصومہ کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی، فوج اور پولیس کے اعلی عہدیداروں سمیت سٹی گورنمنٹ کے سربراہان بھی شریک تھے۔

اس موقع پر قم کے امام خمینی اسکوائر پر فلسطین کا ایک وسیع و عریض پرچم لہرایا گیا اور غاصب اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈوں کو آگ لگادی گئی۔

تصویری رپورٹ| قم میں امام خمینی رح کے گھر کے سامنے “فلسطین پرچم نصب”

امام خمینی نے 7 اگست 1979 کو ایک حکیمانہ اقدام کے ذریعے ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس قرار دیا اور اس دن کو دنیا بھر کے مستکبروں کے خلاف مستضعفین کے قیام کا دن شمار کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کے مظلوم عوام کے قانونی حق کی حمایت کا اظہار کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16842