5

آزادی فلسطین، اتحاد امت میں مضمر ہے، سینیئر نائب وفاق المدارس الشیعہ

  • News cod : 16956
  • 09 می 2021 - 3:27
آزادی فلسطین، اتحاد امت میں مضمر ہے، سینیئر نائب وفاق المدارس الشیعہ
آن لائن آزادی قدس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینیئر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ مرید حسین نقوی نے کہاکہ صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل نے صرف فلسطین کے عوام کا قتل عام ہی نہیں کیا بلکہ لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے اپنی گھروں سے بھی نکال باہر کیا ہے۔ آج فلسطینیوں کی زمینوں پر صہیونی بستیاں آباد ہیں جبکہ اس زمین کے اصل باسی مہاجر اور پناہ گزین بن کر دنیا کے مختلف ممالک میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام یوم القدس کی مناسبت سے ایک عظیم الشان آن لائن آزادی قدس اور ہماری ذمہ داریاں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

آن لائن آزادی قدس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سینیئر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ مرید حسین نقوی نے کہاکہ یوم القدس عالمی سطح پر اہمیت کا حامل دن ہے اسے یوم القد س کے نام سے منایا جاتا ہے۔اسے منانے کا حکم اس شخصیت نے دیا ہے جو خاندان اہلبیتؑ کے فرزند تھے۔ امام خمینیؒ انقلاب اسلامی ایران کے بانی ہیں ایک بار پوری دنیا کو تبدیل کر کے رکھ دیا۔ قدس کامسئلہ ہمارے اتحاد سے حل ہو گا اس لیے ہماری پہلی ذمہ داری اتحاد کو قائم کرنا ہے۔اسرائیل کئی دہائیوں سے غاصب کے طور پر قابض ہے اتحاد سے ہی اسے شکست دی جا سکتی ہے اور اس کا وجود مٹ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلاف کے بتائے ہوئے اصولوں کو زندگی پر نافذ کرنا چاہیے۔ہمیں پورا سال قدس کے لیے کوشاں رہنا ہے ۔اللہ نے اس سرزمین کو مقدس قرار دیا ہے جس کا تذکرہ اللہ نے قرآن میں کیا ہے اور یہ زمین بڑی اہمیت کی حامل ہے۔یہ کیسے ممکن ہے کہ جن کا اصل گھر ہے ان کو گھر سے ہی نکال دیا جائے اور دیگر لوگ وہاں قابض ہو جائیں۔

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ نے مزید کہا کہ صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل نے صرف فلسطین کے عوام کا قتل عام ہی نہیں کیا بلکہ لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے اپنی گھروں سے بھی نکال باہر کیا ہے۔ آج فلسطینیوں کی زمینوں پر صہیونی بستیاں آباد ہیں جبکہ اس زمین کے اصل باسی مہاجر اور پناہ گزین بن کر دنیا کے مختلف ممالک میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16956