20

ہندوستانی عالم دین مولانا سید عمران حیدر زیدی انتقال کرگئے

  • News cod : 17040
  • 10 می 2021 - 16:45
ہندوستانی عالم دین مولانا سید عمران حیدر زیدی انتقال کرگئے
مولانا سید رضی پھندیڑوی دہلی کے مطابق ہندوستانی معروف عالم دین حجۃ الاسلام سید عمران زیدی آج 10 مئی 2021 صبح 5:00 بجے لکھنؤ میں انتقال کرگئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید رضی پھندیڑوی دہلی کے مطابق ہندوستانی معروف عالم دین حجۃ الاسلام سید عمران زیدی آج 10 مئی 2021 صبح 5:00 بجے لکھنؤ میں انتقال کرگئے ہیں۔

مولانا سید عمران حیدر زیدی نے ابتدائی اپنے وطن میں حاصل کی پھر اپنے برادر بزرگ استاد مدرسہ سلطان المدارس لکھنؤ مولانا سید محمد اصغر زیدی کے ہمراہ لکھنؤ کاسفر کیا اور مدرسہ سلطان المدارس میں داخل ہو کر بزرگ اور جید اساتذہ سے کسب فیض کیا اور صدر الافاضل نیز لکھنؤ یونیورسٹی سے ایم اے کی سند حاصل کیں۔ تعلیم سے فراغت کے بعد  تبلیغ اور تدریس میں مشغول ہوگئے مرحوم نے ساری زندگی افریقا اور فرانس میں تبلیغ دین میں گزاری۔

مرحوم ایک نہایت منکسر المزاج، متواضع اور ملنسار انسان تھے، وہ انتہائی سادہ طرز زندگی رکھتے تھے انکی شخصیت میں بناوٹ اور شہرت کی خواہش بالکل نہ تھی، اور ہمیشہ اپنے اخلاق اور حق گوئی سے پہچانے جاتے تھے۔  مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوه 3بیٹے  اور ایک بیٹی ہے۔ مرحوم نے اپنے بچوں کو زیور علم سے آراستہ کیا جن میں ایک بیٹا امریکا میں ایم بی بی ایس MBBSکررہا ہے دوسرے بچوں نے ایم بی اے MBA کیا ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17040

آپکی رائے

  1. سلام علیم امید ہیکہ مزاج گرامی بخیر ہوگا اللہ آپ کو جزاء خیر دے علماء کے بارے میں آپ لوگ اخبار لگا دیتے ہیں