10

آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کا افغانستان کابل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

  • News cod : 17209
  • 12 می 2021 - 5:54
آیۃ اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کا افغانستان کابل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت
حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں افغانستان کے شہر کابل میں وحشیانہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دل دہلا دینے والے حملے کی خبر ملی جس کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں مدرسہ سید الشہداء علیہ السلام افغانستان کابل کی طالبات شہید اورزخمی ہوئیں فلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں افغانستان کے شہر کابل میں وحشیانہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دل دہلا دینے والے حملے کی خبر ملی جس کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں مدرسہ سید الشہداء علیہ السلام افغانستان کابل کی طالبات شہید اورزخمی ہوئیں فلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلا شبہ نہتے بچوں پر کئے گئے بزدلانہ اور گھناؤنے حملے نےدنیا کےسرکشوں کی پستی کو اجاگر کردیا ہے۔
ہم افغانستان کےذمہ دار اداروں سےاس وحشیانہ حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کی گرفتاری اور سخت سزاؤں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ مظلوم عوام کی نسبت اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے۔

ہم اس ظلم و بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں۔ اس عظیم سانحے پر شہداء کے لواحقین اورافغانستان کے معزز عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہیں کہ انہیں صبر کی توفیق دے اور زخمیوں کو شفائے عاجلہ نصیب کرے۔ إنّه سميع مجيب، (إِنَّ اللّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَواْ وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ).

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17209