6

اقوام متحدہ اور اسلامی حکمران فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کی مذمت کریں، نمائندہ آیت اللہ سیستانی

  • News cod : 17527
  • 19 می 2021 - 14:22
اقوام متحدہ اور اسلامی حکمران فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کی مذمت کریں، نمائندہ آیت اللہ سیستانی
یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرتضی کشمیری نے افغانستان کے مظلوم شیعوں اور فلسطینی عوام کی شہادت کی مناسبت سے تسلیت پیش کی اور اس ضمن میں اسلامی ممالک کے حکمرانوں، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان گھناؤنے جرائم کی بھر پور مذمت کریں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرتضی کشمیری نے افغانستان کے مظلوم شیعوں اور فلسطینی عوام کی شہادت کی مناسبت سے تسلیت پیش کی اور اس ضمن میں اسلامی ممالک کے حکمرانوں، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان گھناؤنے جرائم کی بھر پور مذمت کریں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ افغانستان میں انسانیت اور اسلام کے مفہوم سے عاری ایک شیطانی ٹولے کے ہاتھوں افطاری کے قریب درجنوں روزہ دار شہید اور زخمی ہوگئے ، اس واقعے نے ہمارے دلوں کوبھی مجروح کر دیا ۔
یہ شیطانی ٹولہ انسانیت اور اسلام کے معنی کے بالکل نا واقف ہے ، کیونکہ اسلام بخشش و مہربانی اور عفو و درگزر کا دین ہے، لیکن ان سفاک مجرموں نے ماہ رمضان المبارک میں افطار سے کچھ دیر پہلے بم دھماکے کے ذریعے ایک سکول کی چھوٹی چھوٹی بچیوں کے چیتھڑے اڑا دئیے اور ان کے خاندان والوں سمیت دیگر مسلمانوں کو بھی سوگوار کر دیا۔
حجۃ الاسلام کشمیری نے مزید کہاکہ مذکورہ جانسوز سانحے کے ساتھ ساتھ ہمیں اچانک فلسطینی عوام کے خلاف ایک وحشیانہ حملے کا بھی سامنا کرنا پڑا،جس میں بموں اور راکٹوں کے ذریعے بہت سے مردوں ، عورتوں اور بچوں کو شہادت کے خون میں نہلایا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17527