7

جی سی یونیورسٹی لاہور کا 100 فلسطینی طلبہ کو سکالرشپ دینے کا اعلان

  • News cod : 18621
  • 16 ژوئن 2021 - 15:15
جی سی یونیورسٹی لاہور کا 100 فلسطینی طلبہ کو سکالرشپ دینے کا اعلان
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فلسطینی طلبہ کو ہاسٹل بھی مفت فراہم کرے گی۔

لاہور کی ممتاز درسگاہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے سالانہ 100 فلسطینی طلبہ کیلئے سکالر شپس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے ہر شعبہ میں 2 سکالرشپس دی جائیں گی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے فلسطینی طلبہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ جی سی یو 100 فلسطینی طلباء کو او ای سی کے سکالرشپ کے تحت داخلہ دے گی۔ یونیورسٹی کے ہر شعبہ میں ہر سال 2 سکالر شپس دی جائیں گی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فلسطینی طلبہ کو ہاسٹل بھی مفت فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق فلسطین میں تعلیمی ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے مسلمان بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ وائس چانسلر کے مطابق مستقبل میں بھی سکالرز شپس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18621